لاہور:پنجاب میں‌مون سون میں ہونے والی بارشوں کے ساتھ ساتھ شجر کاری مہم کو کامیاب بنانے کے لیے پنجاب حکومت نے اپنے منصوبے کا اعلان کردیا ہے. اس منصوبے کا اعلان ایک اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت چیف سیکرٹری پنجاب یوسف نسیم کھوکھر نے کی۔جس میں کہا گیا ک پنجاب میں مون سون کی شجرکاری مہم کے دوران 90لاکھ پودے لگائے جائیں گے .جولائی میں شروع ہونے والی شجر کاری مہم تین ماہ جاری رہے گی۔

چیف سیکرٹری نے کہا کہ شجرکاری مہم کو کامیاب بنانے کیلئے موثر اقدامات کئے جائیں . انہوں نے کہا کہ
ماحولیاتی آلودگی روکنے کا کام انسانیت کی خدمت ہے۔چیف سیکرٹری نے مزیدہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ درخت لگانے کے فوائد بارے کمیونٹی موبلائزیشن اور آگاہی مہم شروع کی جائے.

اس اجلاس میں بتایا گیا کہ موسم بہار کی شجرکاری مہم کے دوران صوبہ میں مقررہ ہدف12 کروڑ کی بجائے پندرہ کروڑپودے لگائے گئے .موسم بہار کی شجر کاری مہم میں کامیابی کا تناسب 128فیصد رہا۔محکمہ جنگلات کے پاس 3کروڑ پودوں کا سٹاک موجود ہے جبکہ363سیل پوائنٹ قائم کئے گئے ہیں.و سیکرٹریز اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

Shares: