امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ سیاست بند گلی کی طرف جارہی ہے، عوام مہنگائی اوربےروزگاری سےنجات چاہتےہیں،

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سراج الحق نے کہاکہ حکومت کےپاس معاشی مسائل کاحل نہیں، حکومت شورمچاکرعوام کی توجہ مسائل سےہٹانےکی کوشش کررہی ہے، جماعت اسلامی سابقہ اورموجودہ کرپٹ عناصرکامحاسبہ چاہتی ہے.

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی ایڈہاک بنیادوں پر زیادہ عرصہ حکومت نہیں چلا سکتی ۔مستقبل کے لیے حکومت کے پاس کوئی مستقل نظام ہے نہ وژن ۔ مہنگائی کو کنٹرول نہ کیا گیا تو سیاسی جماعتیں احتجاج کریں یا نہ کریں ، عوام حکومت کے خلاف سڑکوں پر آنے میں دیر نہیں کریں گے ۔

سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ معاشی نظام کی تباہی کی بنیاد سودی نظام ، مس مینجمنٹ اور بے انتہا کرپشن ہے ۔

Shares: