مزید دیکھیں

مقبول

انصاف کے لیے ہماری جدوجہد جاری رہے گی، حسان نیازی

انصاف کے لیے ہماری جدوجہد جاری رہے گی، حسان نیازی

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق اداکارہ عظمیٰ خان کیس میں میں مفاہمت کی خبریں عام ہیں اس سلسلے میں حسان نیازی نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ،ہم اپنے مؤکلوں کی حیثیت کو سمجھتے ہیں ، وہ انصاف کا حصول تو چاہتے ہیں لیکن سسٹم طاقتور جارحیت پسندوں کو اپنی مرضی کے مطابق ایسا کرنے کی اجازت دیتا ہے ، بغیر کسی احتساب کے وہ یہ سب کر جاتے ہیں. میں دعا کرتا ہوں کہ وہ دن آئے جب قانون سب کے لئے برابر ہو۔ انصاف کے لئے ہماری جنگ جاری ہے۔


عظمیٰ خان تشدد کیس میں معاملات طے پاگئے ہیں۔ تشدد کا نشانہ بننے والی اداکاروماڈل عظمیٰ خان اور انکی بہن ہما خان کی وکیل خدیجہ صدیقی نے فریقین کے درمیان صلح ہوجانے کی تصدیق کردی ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے کیس سے علیحدگی کا بھی اعلان کردیا ہے۔ بیرسٹر خدیجہ صدیقی نے اپنے ٹویٹر پیغام میں اعلان کیا ہے کہ ”ہم عظمیٰ خان کے کیس سے الگ ہورہے ہیں، میں دونوں خواتین کی جانب سے تصفیے کی وجہ سمجھتی ہوں لیکن اس کے باوجود میرا ضمیر مجھے اس سب کا حصہ بننے کی اجازت نہیں دیتا چاہے وہ پروفیشل حوالے سے ہی کیوں نہ ہو۔
لاقانونیت کے خلاف جدوجہد چلتی رہے گی

واضح رہے کہ عظمیٰ تشدد کیس میں پولیس نے کاروائی کا اعلان کرتے ہوئے ملک ریاض کی بیٹی آمنہ عثمان زوجہ ملک عثمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا تھا ،ذرائع کے مطابق یہ مقدمہ تھانہ ڈیفینس سی لاہور میں درج کیا گیا

اس مقدمے میں آمنہ عثمان ملک ، اورملک ریاض کی بیٹیوں کومورد الزام ٹھہرایا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہےکہ عظمیٰ خان لاہور میں اپنی رہائش گاہ میں موجود تھیں کہ آمنہ عثمان ملک اورملک ریاض کی دونوں بیٹیاں مسلح گارڈز کے ساتھ اس کے گھرمین گھس آئیں اورتشدد کرنے کے ساتھ ساتھ برا بھلا بھی کہا ، عظمیٰ خان کی طرف سے اس درخواست میں کہا گیا ہےکہ آمنہ عثمان ملک نے اسکو دھمکیاں بھی دیں ہیں

ایف آئی آر میں کہا گیا ہےکہ ملک ریاض کی بیٹیاں طاقت کے بل بوتے پرہمارے گھرآئیں اورآتے ہی ہمیں تشدد کا نشانہ بنانا شروع کردیا گیا