شہباز شریف کی گرفتاری کیلئے نیب ٹیم لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئی

شہباز شریف کی گرفتاری کیلئے نیب ٹیم لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئی

باغی ٹی وی :شہباز شریف کی گرفتاری کیلئے نیب ٹیم لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئی، کارکنوں کی بڑی تعداد بھی عدالت کے باہر موجود ہے، پولیس کی بھاری نفری عدالت کے اطراف میں تعینات ہے۔ ناکوں پر سخت چیکنگ کی جا رہی ہے۔

ادھر آمدن سے زائد اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف نے حفاظتی ضمانت دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ قائد حزب اختلاف کے وکیل کی جانب سے حفاظتی ضمانت کی درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی جائے گی۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ کسی بھی کیس میں ملزم کا عبوری ضمانت کروانے کا آئینی و قانونی حق مجروح نہیں کیا جاسکتا، ہائیکورٹ میں میاں شہباز شریف کی عبوری ضمانت کی درخواست سماعت کے لئے مقرر ہوچکی ہے۔

حفاظتی ضمانت کی درخواست میں کہا گیا کہ نیب نے عبوری ضمانت کی درخواست سماعت کے لئے مقرر ہونے کے باوجود شہباز شریف کے گھر گرفتاری کے لئے چھاپہ مارا، شہباز شریف نیب انکوائری میں شامل تفتیش ہونا چاہتے ہیں، ہائیکورٹ میں پیش ہونے کے لئے حفاظتی ضمانت منظور کی جائے.اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف ضمانت کرانے کی کوشش کریں گے۔ تاہم وہ جو مرضی کر لیں، جی کا جانا ٹھہر گیا ہے۔

اپنے ایک بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ میں نے کہا تھا کہ 1985ء سے لے کر شوگر مل لگانے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی، میری آج وہ بات سچ ثابت ہو گئی ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ نیب، ایف آئی اے، ایف بی آر اور پولیس سب کے خلاف گھیرا تنگ کرے گی، جنہوں نے 1985ء میں قرضے معاف کروائے اور ملیں لگائیں۔سارے منی لانڈروں کی ضمانتیں ہو گئی ہیں۔ جس نے مصالے، دہی بھلے والے کے ساتھ مل کر منی لانڈرنگ کی، تمام لوگ ضمانتیں کرا کے نکل چکے ہیں۔ جس نے گاجریں کھائیں، اسے پھکی دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق تحقیقات میں عدم تعاون کی صورت میں شیڈول ٹو نیب حکام کو ملزم کی گرفتاری کا اختیار دیتا ہے۔ تاہم نیب آرڈی نینس کی شق A-31 کے تحت بھی تحقیقات میں رخنہ ڈالنے کی صورت میں تادیبی کارروائی کا آغاز کیا جا سکتا ہے

Comments are closed.