ہتھیاروں پر کھربوں ڈالر خرچ کرنے والوں نے کچھ جان بچانے والی ادویہ پر بھی خرچ کیا ہوتا دنیا تباہی کے دہانے پر نا کھڑی ہوتی، مہاتیر محمد

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ، مہاتیر محمد نے کہا ہے کہ دنیا کی بڑی طاقتوں نے قتل و غارت کی بہتر طاقت کے ساتھ جدید ترین اسلحہ تیار کرنے کے لئے کھربوں ڈالر خرچ کیے ہیں۔ انہیں یقین ہے کہ کسی جنگ میں وہ اپنے ہی جنگجوؤں سے زیادہ اپنے دشمنوں کو مار ڈالیں گے.


اسی طرح دوسری ٹویٹ: میں مہاتیر محمد نے لکھا ہےکہ جیسے ہی دمشمنوں نے مزید ہتھیار بنائے ہیں. اسی تیاری کے ساتھ ان کے نئے دشمن سامنے آئے ہیں اور نئے دشمن اتنی ہی زیادہ جارحیت رکھتےہیں.


یاد رہے کہ گزشتہ دنوں مہاتیر محمد نے کہا تھا کہ وہ نومبر 2018میں ایشیا پیسفک اقتصادی تعاون تنظیم کے اجلاس کے بعد عہدہ چھوڑ دیں گے تاہم ان کے اتحادی انور ابراہیم نے ان کے فیصلے سے عدم اتفاق کیا تھا جس کے بعد گزشتہ روز سے سیاسی حلقوں میں گہما گہمی چل رہی تھی۔

یہ امکان بھی ظاہر کیاجا رہا تھا کہ مہاتیر محمد دیگر مخالف جماعتوں کے ساتھ مل کر ایک نئی حکومت کی تشکیل کا اعلان کرسکتے ہیں تاہم، اب انہوں نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

یاد رہے کہ سن 2018 کے عام انتخابات میں نجیب رزاق کو شکست دینے کیلئے مہاتیر محمد نے دیگر دوجماعتوں کے ساتھ اتحاد بنا کر انتخابات میں حصہ لیاتھا۔

اس دوران یہ طے پایا تھا کہ کامیابی کی صورت میں پہلے دو سال مہاتیر محمد وزیراعظم رہیں گے جبکہ بقیہ مدت کیلئے انور ابراہیم کو وزیراعظم بنایا جائے گا۔

Shares: