پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صنم سعید کا کہنا ہے کہ ہسپتال میں جگہ کی کمی کی شکایت نہ کریں احتیاط کریں اور کورونا سے بچاؤ کے لیے بنائے گئے ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں۔
باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر آغا خان اور انڈس ہسپتالوں میں انتظامیہ کی جانب سے کورونا کے مزید مریض داخل کرنے سے معذرت کے نوٹس کی تصویریں شیئر کیں۔
Indus hospital and the Agha Khan hospitals have put up signs stating they are out of space and facilities to treat patients with covid19. Please do not become complacent and give up on the basic SOPs. pic.twitter.com/YNswYPHi7f
— Sanam Saeed (@sanammodysaeed) June 6, 2020
تصویریں شئیر کرتے ہوئے اداکارہ نے لکھا کہ انڈس ہسپتال اور آغا خان ہسپتال نے کورونا کے مزید مریض داخل کرنے سے معذرت کرلی ہے دونوں ہسپتالوں میں کوویڈ 19 کے مریضوں کے علاج کے لئے جگہ اور سہولیات ختم ہوچکی ہیں عوام ہسپتال میں جگہ کی کمی کی شکایت کرنے کی بجائے کورونا سے بچاؤ کے لئے بنائی گئی ایس او پیز پر عمل کریں-
واضح رہے کہ کراچی میں کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلنے کی وجہ سے ہسپتالوں میں مریضوں کے لیے مقرر کئے گئے بستر ،آئی سی یو اور ایچ ڈی یو میں بستر ختم ہو گئے ہیں۔انڈس ہسپتال نے کورونا کے مزید مریض لینے سے معذرت کرلی ہے اور اس سلسلے میں اسپتال کے باہر نتظامیہ کی جانب سے باقاعدہ طور پر بینر بھی آویزاں کردیا گیا ہےہسپتال کا کووڈ وارڈ مکمل طور پر بھر چکا ہے۔
گلوکار سلمان احمد سارک مالک کے لئےعالمی وبا کوویڈ 19 کےخیر سگالی سفیر مقرر
کرونا سے نمٹنے کیلئے گورنر ہاؤس پنجاب میں ٹک ٹاک سٹارز کا اجلاس
کورونا وائرس : معلوم نہیں مستقبل قریب میں سینما کا کیا ہو گا صنم سعید