اوکاڑہ(علی حسین مرزا) تھانہ چوچک کی حدود میں نہر مپالکہ کے قریب مکئی کی فصل سے لاش برآمد ہوئی ہے۔ جسکا گلہ تیز دھار آلے سے کٹا ہوا ہے پولیس تھانہ چوچک موقع پر پہنچ گئی مقتول کی شناخت محمد نواز کے نام سے ہوئی ہے۔تفصیلات کے مطابق تھانہ چوچک کی حدود میں مپالکہ نہر کے قریبی مکی کی فصل سے لاش برآمد ہوئی جسکا گلہ تیز دھار آلے سے کٹا ہوا ہے ۔ لاش کی شناخت محمد نواز قوم ڈوگر جو پھول نگر کا رہائشی تھا ۔ ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ محمد نواز جو کہ پھول نگر اڈے میں لوڈڈ رکشہ چلاتا تھا کل کوئی نامعلوم شخص رکشہ کرائے پر لے کر گیا جو رات گئے تک واپس گھر نہیں پہنچا جس پر گھر والوں نے مقتول کی تلاش شروع کی دی ۔ محمد اعجاز جو کہ مپالکہ کا رہائشی ہے صبح اپنی زمین میں ہل چلانے کے لیے آیا تو ڈیڈ باڈی دیکھ کر اطلاع تھانہ چوچک پولیس کو دی گئی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو اپنی تحویل میں لے کر فوراً فرانزک ٹیم کو بلایا ٹیم نے لاش کے پاس سے تمام نمونے اکٹھے کئے گئے اور ضروری کاروائی کے بعد لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال اوکاڑہ منتقل کر دیا گیا ۔
جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ باغی ٹی وی 2025