اور اب تعلیم ہوگی میڈ ان پاکستان لیپ ٹاپ پر ، بھاری بھرکم بیگ سے چھوٹے گی جان

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ، ہائیر کمپنی کے مالک جاوید آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان اب خود اپنے لیپ ٹاپ بانئے گا اور اس پر تعلیم عام ہو گی، تعلیمی میدان میں ایک انقلاب ہوگا۔اگر بغیر کتابوں کےمیڈان پاکستان لیپ ٹاپ کالجز/یونیورسٹی کےطلباءکیلئےمتعارف کرایا جائے۔جو طرف بھاری بھرکم کتابوں سے،انکی قیمت سےطلباءکی جان چھڑالےگا اور اسکی قیمت کا بھی طلباءکواپنی فیس کے 24 ماہ کے آسان اقساط میں ادا کرنے کا اختیار دیا جائے گا
واضح رہے کہ جب سے کرونا وائرس نے دنیا میں جڑے پکڑی ہیں‌آن لائن تعلیم عام ہو رہی ہے اسی طرح پاکستان میں بھی تعلیمی اداروں نے اس طرف اپنی توجہ دینا شروع کی ہے. اس سلسلے میں تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کے لیے کتابوں کا کام ختم کرنے اور طلبا کو اس بوجھ سے چھٹکارہ دلانے کے لیے حکومت کافی دیر سے پالیسی بنا رہی ہے اور اس پر کام بھی جاری ہے .

Shares: