دریائے راوی کا تفریخی مقام حکومت کی عدم توجہی کی وجہ سے بد حالی کا شکار
باغی ٹی وی رپورت کے مطابق ، لاہور میںدریائے راوی کے پل کے قریب بارہ دری کا تفریح کا مقام اس وقت حکومت کی غفلت اور عدم توجہی کے باعث تباہی اور بدحالی کا شکار ہے . راوی پل کے قریب کشتی کی سیر ایک بہت دلچسپ تفریحی سلسلہ ہے ، لیکن اب یہ روبہ زوال ہے .جس کی وجہ حکومت کی سرپرستی نہ ہونا اور یہاں سہولیات کا فقدان ہے .
کشتی چلانے والے گلہ کرتے دکھائی دیتے ہیں کہ ان کو حکومت کی طرف سے کوئی سہولت مییسر نہیں ہے اور نہ انہیںسپورٹ کیا جاتا ہے .ادھر لاہور کے سیورج کا ایک بہت بڑا نالہ گرتا ہے . جس وجہ سے یہ راوی دریا اور یہ تفریح مقام آلودگی سمیت کئی مسائل سے دوچار ہے.
تفریحی مقام پر انے والوں کےلیے بھی مناسب انتظامات نہں ہیں. خصوصا کشتی میں سوار ہوتے ہوئے اور اترتے وقت کئی پائیدان نہیںہیں تاکہ سوارہونے والے بچے اور خواتین کسی حادثے کا شکار نہ ہوں . اسی طرحیہ جگہ منشیات فروشوں اور نشہ کرنے والے لوگوں کا بھی گڑھ بن چکا ہے . جس وجہ سے فیملیز یہاں آنے سے کترنی ہیں. اسی طرح یہ صفائی ستھرائی کے مسائل بھی بہت زیادہ ہیں. زائرین اور سیر کرنے والے لوگوں ہر جگہ یہاں شکوہ کرتے دکھائی دیتے ہیںِ
حکومت اگر یہاں تھوڑی سی توجہ سےاور منصوبہ بندی کرے تو یہ تفریحی مقام ایک خوبصوت مقام بن سکتا ہے . اور اس میں سے کافی سارا زر مبادلہ بھی کما سکتی ہے .