شہری نے 5 کروڑ کی آدھی جائیداد بیوی اور آدھی ہاتھی کے نام کروا دی

0
44

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آدھی جائیداد بیوی اور آدھی جائیداد ہاتھیوں کے نام کروانے پر سب حیران رہ گئے

بھارتی علاقے پٹںہ کے رہائشی اختر امام اپنے گھروالوں کی بجائے ہاتھیوں کے ساتھ رہتے ہیں، انہوں نے دو ہاتھی پال رکھے ہیں، اختر امام اہنے بیٹے اور بیوی سے الگ اپنے دونوں ہاتھی موتی اور رانی کے ساتھ زندگی گزارتے ہیں ۔ اختر امام نے اپنی آدھی جائیداد بیوی کے نام رجسٹر کی ہے اور آدھی جائیداد جو تقریبا پانچ کروڑ روپے کی ہے ، وہ اپنے دونوں ہاتھیوں کے نام رجسٹر کی ہے۔

بھارت میں ایک طرف ہاتھی کے نام پر حالیہ دنوں میں خوب سیاست ہوئی تو وہیں ایک اختر امام ہیں جن کی زندگی کا مقصد ہی ہاتھیوں کی زندگی بنانا ہے۔ اختر امام کے مطابق اگر ان کے دونوں ہاتھیوں کی موت ہو جاتی ہے ، تو جائیداد اراوت ٹرسٹ کو چلی جائے گی ۔ اراوت ٹرسٹ کے اختر امام صدر ہیں ۔

بھارت میں حاملہ ہتھنی کے منہ میں کریکر ڈال کر اسے مار دیا گیا

اسلاموفوبیا ، حاملہ ہتھنی کی کریکر دھماکوں سے ہلاکت کا الزام بی جے پی رہنما نے مسلمانوں کے سر دھر دیا

مودی کے بھارت میں مسلم خاتون سے ہتھنی کی اہمیت زیادہ

بھارت میں حاملہ ہتھنی کے قاتل گرفتار،مسلمانوں کے قاتل ہندو انتہا پسند آزاد

50 سالہ اختر امام گزشتہ دس برسوں سے اپنے گھروالوں سے الگ رہتے ہیں ۔ موتی اور رانی نام کے یہ دونوں ہاتھی ہی اب اختر امام کا خاندان ہیں،اسی لئے انہوں نے 5 کروڑ کی جائیداد بھی ہاتھیوں کے نام کروا رکھی ہے.

ہتھنی کی موت پر مسلمانوں کیخلاف بیان پر بی جے پی رکن پارلیمنٹ کیخلاف مقدمہ درج

Leave a reply