امریکا میں قتل ہونے والے سیاہ فام شہری جارج فلائیڈ کو پاکستان میں منفرد انداز میں خراج تحسین

0
131

اسلام آباد : امریکا میں قتل ہونے والے سیاہ فام شہری جارج فلائیڈ کو پاکستان میں منفرد انداز میں خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔ جارج فلائیڈ کو پاکستان میں مشہور ٹرک آرٹ کا حصہ بنایا گیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میں اکثر موقعوں پر کسی کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے لئے رکاوٹ کا سہارا لیا جاتا ہے۔

ٹرک آرٹ دنیا بھر میں پاکستان کی پہچان بن چکا ہے۔ پاکستان میں کئی دہائیوں سے ٹرکوں اور بسوں کو خوبصورت نقش و نگار سے مزین کیا جاتا رہا ہے تاہم غیر ملکی سیاحوں نے اس کو دنیا بھر میں تسلیم کرایا کہ پاکستان دنیا کا وہ واحد ملک ہے جہاں ٹرکوں کو ذوق و شوق کے ساتھ جاذب نظر بنا دیا جاتا ہے۔

اب پاکستان نے اس وقت دنیا بھر میں سب سے زیادہ زیر بحث موضوع یعنی کہ امریکی سیاہ فام جارج فلائیڈ کو بھی ٹرک آرٹ کے ذریعے خراج تحسین پیش کیا ہے۔ محنت کش فنکاروں نے رنگوں اور برش کی مدد سے جارج فلائیڈ کی تصویر بنائی۔مصوروں نے انتہائی مؤثر طریقے سے ایک پیغام بھی اجاگر کیا ہے اور جارج فلائیڈ کی تصویر کے ساتھ ” عدل انصاف اور برابری ‘ کے الفاظ تحریر کیے گئے۔اور سب کو برابر حقوق اور انصاف دینے پر بھی زور دیا گیا۔

Leave a reply