پرائیویٹ اور سرکاری سکولز کے بعد مدارس نے بھی آن لائن کلاسز کا آغاز کردیا.

0
62

لاہور :پرائیویٹ اور سرکاری سکولز کے بعد مدارس نے بھی آن لائن کلاسز کا آغاز کردیا. کورونا وائرس کی وجہ سے تعلیمی ادارے 14مارچ سے بند ہیں ,جس کی وجہ سے طلبہ کی تعلیم کا بہت حرج ہوا. وفاقی وزارت تعلیم نے تمام کلاسز کو پروموٹ کرنے کا اعلان کیا تھا اور امتحانات کے حوالے سے بھی پالیسی کا اعلان کیا تھا ,

اس کے علاوہ ٹیلی سکول کا آغاز بھی کیا گیا اس کے ساتھ ساتھ پرائیویٹ اداروں نے بھی آن لائن کلاسز کا آغاز کیا. دوسری طرف مدارس دینیہ کے حوالے سے وفاق المدارس نے بہت کوشش کی کہ ایس او پیز کے تحت مدارس کو کھولا جائے انہوں نے اس حوالے سے وزیر تعلیم شفقت محمود سے ملاقات بھی کی جس میں وزیر تعلیم شفقت محمود نے ان سے وقت مانگا تھا,

وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ یہ وقت امتحان لینے کے لیے موزوں نہیں بہت سے سکول اور مدارس ہمیں ایس او پیز کے تحت کھولنے کا کہہ رہے ہیں لیکن ہم یہ نہیں کرسکتے. انہی حالات میں لاہور کے ایک دینی ادارے جامعہ لاہور الاسلامیہ نے آن لائن کلاسز کا آغاز کردیا ہے,

جامعہ لاہور الاسلامیہ کے مدیر التعلیم حسن مدنی کا کہنا ہے کہ مدارس دینیہ کے طلبہ کے لئے ہم نے آن لائن کلاسز کا آغاز کیا جس میں ہر مدارس کے طلبہ حصہ لے سکتے ہیں, صبح 8 بجے سے کلاس کا آغاز ہوگا اور 12 بجے اختتام ہوگا اور جمعہ کے روز کلاس نہیں ہوگی. انہوں نے بتایا کہ کلاسز ماہر تجربہ کار اساتذہ اور مدینہ یونیورسٹی سے تعلیم یافتہ اساتذہ لیں گے. مدارس دینیہ میں جامعہ لاہور الاسلامیہ کا یہ نہایت احسن قدم ہے.

Leave a reply