باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس سے بچاؤ سمیت جان بچانے والی ادویات کی عدم دستیابی کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی

درخواست جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی گئی۔ درخواست گزار کا کہنا ہے کہ ملک میں جان بچانے والی ادویات کی قلت کی شکایات سامنے آرہی ہیں، کرونا وائرس سے بچاؤ کی کچھ ادویات بھی مارکیٹ میں دستیاب نہیں ہیں۔

لاہور ہائیکورٹ میں‌دائر درخواست میں درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ ادویات کی آسان اور کم قیمت پر دستیابی مریضوں کا بنیادی حق ہے، عدالت حکومت کو جان بچانے والی ادویات کی مارکیٹ میں دستیابی کو یقینی بنانے کا حکم دے،درخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ حکومت کرونا کے پیش نظر مذکورہ سنگین صورت حال کا نوٹس لے۔

واضح رہے کہ پاکستان کرونا کیسز کا گراف مزید بلند ہونے کے بعد کیسز کی تعداد کے لحاظ 213 ممالک میں دنیا کا 15 واں ملک بن چکا ہے، اموات اور نئے کیسز کی تعداد میں روز بہ روز اضافہ ہو رہا ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں مزید ایک سو سات اموات ہوئی ہیں جبکہ 6 ہزار سے زائد مریض سامنے آئے ہیں

سعودی شاہی خاندان میں بغاوت:گورنرہاوسز،شاہی محل فوج کے حوالے،13شہزادےگرفتار،حرمین شریفین کواسی وجہ سےبندکیا : مبشرلقمان

سعودی ولی عہد کے خلاف بغاوت کے الزام میں شاہی خاندان کے 20 مزید افراد گرفتار

سعودی عرب میں بغاوت ، کون ہوگا اگلا بادشاہ؟ سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نےبتائی اندر کی بات

امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی ممکن، کیسے؟ سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے بتا دیا

خلیل الرحمان قمر vs ماروی سرمد | مبشر لقمان بھی میدان میں آگئے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 107 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد 2 ہزار 463 ہوگئی ہے، پنجاب میں 890، سندھ میں 776، خیبر پختونخوا میں 632، اسلام آباد میں 65، گلگت بلتستان میں 15، بلوچستان میں 75 اور آزاد کشمیر میں 10 مریض جان کی بازی ہار چکے ہیں

Shares: