پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگانے والی امولیا کی چار ماہ بعد ضمانت 

0
41

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بنگلورو کی ایک عدالت نے 20 فروری کو بھارت کے متنازعہ شہریت قانون سی اے اے – این آر سی مخالف ریلی میں ‘پاکستان زندہ باد’ کا نعرہ بلند کرنے والی امولیا لیونا کی ضمانت منظور کرلی ہے۔

ساوتھ ایشین وائر کے مطابق پاکستان کی حمایت میں نعرہ لگانے والی سماجی کارکن امولیا کے خلاف ملک سے غداری کا مقدمہ درج کیاگیا تھا۔ بنگلورو کی اپار پیٹ پولیس نے یہ کارروائی کی۔اس وقت ایم آئی ایم صدر اسدالدین اویسی نے اسٹیج پر پاکستان زندہ آباد کا نعرہ لگائے جانے کی سخت الفاظ میں مذمت کی تھی۔

امولیا لیونا کے والد وویالڈ نے اس واقعہ پر برہمی کے ساتھ کہا تھا کہ ‘اسے جیل میں سڑنے دو۔ پولیس اگر اس کی ہڈیاں توڑ دے تب بھی مجھے فرق نہ پڑے گا۔ اس نے جو کچھ کہا میں اس کی تائید نہیں کرتا اور نہ میں اس کی ضمانت کیلئے وکیلوں سے رجوع کروں گا۔’جب لڑکی نے اسٹیج سے پاکستان زندہ باد جیسے نعرے لگائے تھے اس وقت اسد الدین اویسی نے بھی انہیں روکنے کی کوشش کی تھی۔ اس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی تھی۔

متنازعہ شہریت بل، دلہن نے بھی کیا مودی سرکار کے خلاف احتجاج

متنازعہ شہریت بل، بھارت میں اپوزیشن رہنماؤں کے خلاف مقدمے درج

متنازعہ شہریت بل احتجاج، بھارتی پولیس نے درندگی کی سب حدیں عبور کر لیں، طلبا کو برہنہ کر کے……..

مودی کے باپ کا ہندوستان تھوڑا ہی ہے؟ برقع پوش خواتین کا دیو بند میں مودی سرکار کو چیلنج

بھارتی پولیس کے تشدد کا نشانہ بننے والے 72 سالہ حامد نے سنائی افسوسناک داستان

متنازعہ شہریت ایکٹ، بھارت کی حکمران جماعت کو لگا بڑا دھچکا

ٹرمپ کا دورہ بھارت، بھارتی سکول میں پاکستان زندہ باد کی وال چاکنگ، مودی سرکار نے سر پکڑ لیا

واضح رہے کہ بھارت کی طرف سے منظور کیے گئے قانون کالے قانون میں مسلمانوں کے ساتھ ناروا سلوک رکھا جس میں سکھ، ہندو، عیسائی، جین، پارسائی سمیت دیگر لوگوں کو تو شہریت دی جائے گی جبکہ مسلمان اس فہرست میں شامل نہیں ہیں۔

Leave a reply