وزیراعظم عمران خان سے صوبائی وزیر ہائیر ایجوکیشن کی ملاقات

0
36

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے صوبائی وزیر برائے ہائر ایجوکیشن پنجاب راجہ یاسر ہمایوں سرفراز کی ملاقات ہوئی ہے،

ملاقات میں راجہ یاسر ہمایوں سرفراز نے وزیراعظم کو پنجاب میں یونیورسٹی روڈ میپ پر عملدرآمد کے حوالے سے اقدامات پر آگاہ کیا اور کوروناوائرس وبا کے دوران بھی اسی عزم کے تحت تعلیم کے فروغ کے لئے اقدامات جاری رکھنے کا اعادہ کیا.

قبل ازیں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات ہوئی ہے

گور نر نے وزیراعظم کو کورونابحران سے متاثرہ خاندانوں کیلئے اقدامات بارے بتایا، گورنر پنجاب نے وزیراعظم عمران خان کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں 12لاکھ 65ہزار سے زائد غر یب خاندانوں کو راشن فراہم کر چکے ہیں ،پنجاب ڈویلپمنٹ نیٹ ورک میں 60سے زائد فلاحی تنظیمیں کورونا متاثر ین کی مدد کر رہی ہیں

گورنر پنجاب نے وزیراعظم کو بریفنگ دیتے ہوئے مزید کہا کہ ڈاکٹر ز کیلئے1لاکھ70ہزار پی پی ایزکٹس اور2لاکھ60ہزار میڈیکل کٹس فراہم کر چکے ہیں.فلاحی تنظیموں ‘بزنس کیمونٹی سمیت دیگر افراد کی مدد سے ابتک کورونا بحران کے متاثر ین کیلئے 4.5ارب خرچ کر چکے ہیں

قبل ازیں وزیر اعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ون آن ون ملاقات ہوئی جس میں کورونا وائرس اور ٹڈی دل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا

ملاقات میں پنجاب کی سیاسی اور کورونا کی صورتحال پر گفتگو کی گئی،وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے لاہور میں کورونا کیسز پر وزیراعظم کو بریفنگ دی، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پنجاب کابینہ کے وزراء کی پرفارمنس رپورٹ بھی وزیراعظم کو پیش کی.

کرونا مریضوں میں اضافہ، کراچی میں آغا خان ہسپتال سمیت دیگر نے مریض لینے سے انکار کر دیا

لیاقت نیشنل ہسپتال کا کارنامہ،ٹریفک حادثہ میں جاں بحق خاتون کو کرونا مثبت قرار دیکر لاش ضبط کر لی

کرونا کے کتنے مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں؟ وہ کونسا صوبہ جہاں وینٹی لیٹرز پر کوئی مریض نہیں؟

شہبازشریف، احسن اقبال کے بعد مسلم لیگ ن کی ایک اور اہم ترین شخصیت کرونا کا نشانہ بن گئی

پنجاب میں کرونا کے بعد ٹائیفائیڈ بخار زور پکڑ گیا،10 دن میں 20 ہزار مریض سامنے آ گئے

گزشتہ روز بجٹ سے متعلق قومی اسمبلی اجلاس کے بعد وزیر اعظم لاہور کے لیے روانہ ہو گئے تھے، لاہور پہنچتے ہی وہ ایئر پورٹ سے اپنی رہائش گاہ زمان پارک چلے گئے تھے

Leave a reply