لیاقت نیشنل ہسپتال کا کارنامہ،ٹریفک حادثہ میں جاں بحق خاتون کو کرونا مثبت قرار دیکر لاش ضبط کر لی

0
56

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں لیاقت نیشنل اسپتال انتظامیہ نے ٹریفک حادثہ میں جاں بحق خاتون کو کورونا پازیٹیو ڈیکلئر لاش ضبط کرلی۔

عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر شاہی سید نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ روڈ ایکسڈنٹ میں جابحق ہونے والی مقبول کاکڑ کی اہلیہ کو لیاقت نیشنل اسپتال انتظامیہ کی جانب سے کورونا پازیٹیوں ڈیکلیئر کرنا انکے لواحقین کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے. تحقیقات ہونی چاہیئے کہ آیا کس بنیاد پر لیاقت نیشنل اسپتال کی انتظامیہ روڈ ایکسڈنٹ میں جابحق ہونے والی کو کرونا پازیٹیوں ڈیکلیئر کررہی ہے.

شاہی سید کا کہنا تھا کہ اسپتال انتظامیہ جلد سے جلد مرحومہ کی لاش لواحقین کے حوالے کرے. تاکہ لواحقین میت کی تدفین کے انتظامات کرسکے. بصورت دیگر حالات خراب ہونے کی تمام تر زمہ داری ہسپتال انتظامیہ پر عائد ہوگی. سندھ حکومت سے واقعہ کی شفاف انکوائری کا مطالبہ کرتا ہوں. غیر جانبدار صحت کے ماہرین پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی جائے جو انکوائری کرے کہ آیا وہ کیا محرکات ہے جنکی وجہ سے حادثات میں جاں بحق ہونے والوں کو ہسپتال انتظامیہ کرونا مریض ڈیکلیئر کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ مقبول کاکڑ جو کہ عوامی نیشنل پارٹی ڈسٹرکٹ ساؤتھ کراچی کے نائب صدر ہے. دو روز قبل فیملی کے ہمراہ کوئٹہ سے کراچی آتے ہوئے انکا روڈ ایکسڈنٹ ہواتھا. ایکسڈنٹ میں انکا بیٹا موقع پر ہی جاںبحق ہوگیا تھا. جبکہ وہ خود اور انکی اہلیہ شدید زخمی تھے. اور علاج کی غرض سے لیاقت نیشنل ہسپتال کراچی میں داخل تھے.

آج صبح انکی اہلیہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کرگئی،. ہسپتال انتظامیہ نے انکی اہلیہ کو کرونا پازیٹیوں ڈیکلیئر کرکے انکی لاش لواحقین کے حوالے کرنے سے انکار کردیا. جس پر انکے خاندان کے آفراد اور اے این پی کے کارکنان میں شدید غم اور غصہ پایا جاتا ہے

کرونا مریضوں میں اضافہ، کراچی میں آغا خان ہسپتال سمیت دیگر نے مریض لینے سے انکار کر دیا

Leave a reply