چینی فوج کے ہاتھوں مرنے والے بھارتی فوجیوں کی تصاویر و تفصیل سامنے آ گئیں

0
81

نئی دہلی :چینی فوج کے ہاتھوں مرنے والے بھارتی فوجیوں کی تصاویر و تفصیل سامنے آ گئیں،اطلاعات کے مطابق چین سے پنگے کے نتیجے میں‌ ہلاک ہونے والے بڑی تعداد میں بھارتی فوجیوں کی تصاویرمنظرعام پرآگئی ہیں، اطلاعات کے مطابق ان بھارتی فوجیوں کی لاشیں ایک قطارمیں لٹاکردکھائی گئی ہیں

ذرائع کے مطابق چین اوربھارت کی سرحدی فورسز کے درمیان ہونے والی لڑائی میں بھارتی فوج کو بڑے پیمانے پرجانی نقصان اٹھانا پڑا ہے ، مصدقہ اطلاعات کے مطابق بھارتی فوج کے افسران سمیت 34 اہلکاراپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ،

ذرائع کے مطابق ایک سنیئر بھارتی فوجی جنرل نے ڈیلی ٹیلی گراف سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ آخری اطلاعات کے آنے تک چینی فوجیوں‌کے ہاتھوں مرنے والے بھارتی فوجیوں کی تعداد 34 ہوگئی ہے، یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ ان میں کئی جونیئرفوجی افسران بھی شامل ہیں ،

بھارتی فوج نے اپنے بیان میں لداخ کے پہاڑی علاقے میں واقع وادی گلوان میں سوموار کو جھڑپ میں طرفین کے جانی نقصان کی اطلاع دی ہے لیکن بیجنگ نے کسی جانی نقصان کا کوئی ذکر نہیں کیا ہے اور بھارت کو ان جھڑپوں کا مورد الزام ٹھہرایا ہے۔

اس علاقے میں تعینات بھارتی فوج کے ایک افسر نے اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر فرانسیسی خبررساں ایجنسی اے ایف پی کو بتایا ہے کہ اس واقعے میں کوئی گولی نہیں چلی اورصرف دو بدو ہاتھا پائی اور لڑائی ہوئی ہے۔

Leave a reply