برطانوی بچی زہرانے اپنے خاندان کی جان بخشی کی ولی عہد عرب امارات سے اپیل کردی

0
34

لندن:برطانوی بچی زہرانے اپنے خاندان کی جان بخشی کی ولی عہد عرب امارات سے اپیل کردی ،اطلاعات کےمطابق برطانوی لڑکی زہرا احمد نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں اپنے خاندان کی جان بخشی کے لیے عرب امارات کے بادشاہوں سے جان بخشی کی اپیل کردی ہے

زہرا احمد بچی اپنے ویڈیو پیغام میں عرب امارات کے بادشاہ شیخ زید بن النہیان سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ میرے والد میرے چچا کاروباری مقصد کے لیے عرب امارات آئے تھے جہاں ان کوگرفتارکرلیا گیا ،

 

زہرا احمد کہتی ہیں کہ بعد ازاں ثبوت نہ ملنے پران کو رہا تو کردیا گیا مگران پرسفری پابندیاں عائد کردی گئیں یہ ایک طرح کی قید سے کم نہیں ،

زہراحمد نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ میرے چچا عرب امارات کی نیوی آرمڈ فورسز میں‌کئی برس خدمات سرانجام دے چکے ہیں ، ان کی اس سرزمین کےتحفظ کے لیے خدمات کو بھی نظرانداز کردیا گیا ، میں پھردرخواست کرتی ہوں‌کہ میرے خاندان کے تمام افراد کو جلد ازجلد رہا کیا جائے

یاد رہے کہ اس درخواست کے بعد زہرا احمد کے گرفتارکیئے گئے خاندان میں سے ایک فرد کو واپس برطانیہ جانے کی اجازت دے دی گئی تھی

Leave a reply