بیجنگ :بھارت نے اپنے بیس بندوں کا فوری بدلا لے لیا، چینی بھی بھارتی سرپرائز سے پریشان،اطلاعات کے مطابق بھارت نے چین سے فی الفور بدلہ لے لیا ، بھارتی فوج کی طرف سے اس بدلے پرچینی حکام بھی پریشان ہوگئے ہیں‌

ادھر اطلاعات کے مطابق بھارتی میڈیا کا کہنا ہےکہ وزیر اعظم نریندر مودی نے چینی صدر کو ان کی سالگرہ پرمبارکباد نہ دے کراپنے 34 فوجیوں کی ہلاکت کا زبردست بدلہ لے لیا ہے ،

ذرائع کا کہنا ہےکہ 2016 کے بعد مودی مسلسل چینی صدر کو ان کی سالگرہ پرمبارکباد کا پیغام بھیجتے تھے ،تاہم یہ پہلا موقع ہے کہ بھارتی وزیراعظم نے چینی کی طرف سے بھارتی فوجیوں‌کی موت کا مودی نے کچھ اس طرح بدلہ لیا ہےکہ مودی اب چینی صدر کو ہیپی برتھ ڈے نہیں کہیں گے ،

Shares: