باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جمعیت علماء پاکستان کے رہنما شاہ اویس نورانی نے ن لیگ کے رہنماؤں احسن اقبال اور شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری کی تصویر شیئرکرتے ہوئے حکومت پر کڑی تنقید کی ہے
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شاہ اویس نورانی کا کہنا تھا کہ یہ تصویر پاکستان کے بہتر سالہ سفر رائیگاں کی تشریح ہے۔ کبھی تو صبح درخشاں طلوع ہو گی۔ سلطانی جمہور کا کبھی تو زمانہ آئے گا۔
یہ تصویر پاکستان کے بہتر سالہ سفر رائیگاں کی تشریح ہے۔ کبھی تو صبح درخشاں طلوع ہو گی۔ سلطانی جمہور کا کبھی تو زمانہ آئے گا۔ pic.twitter.com/LFqV5dnsY9
— Shah Owais Noorani (@iamowaisnoorani) June 21, 2020
ایک صارف نے شاہ اویس نورانی کی تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ بلکل درست فرمایا آپ نے۔ جب تک مقدس گائے زبح نہیں ہوتی یہ ایسے ہی سلسلہ چلتا رہے گا۔ اس مقدس گائے کو شاید مولوی ہی زبح کر سکتے ہیں
بلکل درست فرمایا آپ نے۔ جب تک مقدس گائے زبح نہیں ہوتی یہ ایسے ہی سلسلہ چلتا رہے گا۔ اس مقدس گائے کو شاید مولوی ہی زبح کر سکتے ہیں
— Think Tank (@RRazzaqPMLN) June 22, 2020
ایک اور صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کرے سلطانی جمہور کا زمانہ آئے۔ اس طرح کے تمام سیاستدان پھانسی پر لٹکائے جائیں ۔
اللہ کر سلطانی جمہور کا زمانہ آئے۔ اس طرح کے تمام سیاستدان پھانسی پر لٹکائے جائیں ۔
— ATIQ JUTT (@ATIQJUT6) June 21, 2020
واضح رہے کہ احسن اقبال اور شاہد خاقان عباسی کو نیب نے گرفتار کیا تھا تا ہم اب وہ ضمانت پر رہا ہو چکے ہیں، یہ تصویر احسن اقبال نے گزشتہ روز سب سے پہلے شئئر کی تھی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ عمران خان نے جناب شاہد خاقان عباسی اور مجھے سچ بولنے سے روکنے کے لئے جھوٹے مقدموں میں گرفتار کر کے اپنی انا کی تو تسکین کی مگر ہمارے حوصلے پست نہیں ہوئے- قید کی تاریکی کٹ گئی ظلم کا یہ راج بھی جلد ختم ہوگا- تاریخ کا سبق ہے کہ نااہل حکمران تو بچ سکتا ہے مگر ظالم حکمران نہیں بچتا-
کسی جج پر ذاتی اعتراض نہ اٹھائیں، جسٹس عمر عطا بندیال کا وکیل سے مکالمہ
ججز کے خلاف ریفرنس، سپریم کورٹ باراحتجاج کے معاملہ پر تقسیم
حکومت نے سپریم کورٹ کے سینئر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کر دیا
حکومت نے یہ کام کیا تو وکلاء 2007 سے بھی بڑی تحریک چلائیں گے،وکلا کی دھمکی
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ بھی میدان میں آگئے، ریفرنس کی خبروں پر صدرمملکت کوخط لکھ کر اہم مطالبہ کر دیا
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ جائیداد کے اصل مالک ہیں یا نہیں؟ اٹارنی جنرل نے سب بتا دیا
صدارتی ریفرنس کیس، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سپریم کورٹ پیش ہو گئے،اہلیہ کے بیان بارے عدالت کو بتا دیا
عمران خان نے جناب شاہد خاقان عباسی اور مجھے سچ بولنے سے روکنے کے لئے جھوٹے مقدموں میں گرفتار کر کے اپنی انا کی تو تسکین کی مگر ہمارے حوصلے پست نہیں ہوئے- قید کی تاریکی کٹ گئی ظلم کا یہ راج بھی جلد ختم ہوگا- تاریخ کا سبق ہے کہ نااہل حکمران تو بچ سکتا ہے مگر ظالم حکمران نہیں بچتا- pic.twitter.com/osh2nxUh7A
— Ahsan Iqbal (@betterpakistan) June 21, 2020