جاوید بدر نے وزیراعظم سے گورنر پنجاب کا استعفی لینے کا مُطالبہ کردیا

0
68

پی ٹی آئی کارکُن جاوید بدر نے وزیراعظم عمران خان کو خط لکھ کر گورنر پنجاب چوہدری سرور سے استعفی لینے کا مُطالبہ کردیا

باغی ٹی وی :چند دن پہلے گورنر پنجاب نے جاوید بدر کے خلاف ایف آئی اے میں شکایت درج کروائی تھی ،شکایت میں سوشل میڈیا پر گورنر مُخالف پوسٹ لگانے کا ذکر ہے .اس سلسلے میں جاوید بدر نے کہا کہ کسی حکومت نے آج تک اپنے ہی کارکُن کے خلاف انتقامی کاروائی نہیں کی

جاوید بدر نے کہا کہ عمران خان نے ہی ہمیں سچ بولنا اور مُثبت تنقید کرنا سکھایا ہے .ن لیگ اور پی پی پی پر تنقید کرتے ہوۓ تو ہمیں شاباش ملتی تھی . آج خود پر تنقید ہوئی تو گورنر صاحب برداشت نہیں کرپائے .ایسی کاروائی تو کبھی ہمارے ساتھ ن لیگ نے نہیں کی .

گورنر ہاؤس میں جو کُچھ ہوتا ہے اُس کی داستانیں اخباروں میں چھپ چُکی ہیں .ہزاروں لوگ روزانہ سوشل میڈیا پر بولتیں ہیں سب کے خلاف کاروائی کی جائے .صرف مجھ اکیلے کو نشانہ بنانا صرف اور صرف انتقامی کاروائی ہے
انٹرنیشنل ہیومن رائٹس اور اقوام مُتحدہ کو بھی میں نے خط لکھا ہے .جمہوریت میں آپ کسی کے بولنے کی آزادی نہیں چھین سکتے.گورنر نے اگر چُپ کروانا ہے تو اپنی حکومتی کارکردگی سے مجھے چُپ کروائیں ،مجھے اور میری فیملی کو گورنر پنجاب کے آمرانہ رویے سے خطرہ ہے .

Leave a reply