لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122، ڈاکٹر سید ماجد احمد کی زیرِ صدارت، ریسکیو 1122کا ماہانہ کارکردگی پر جائزہ کے حوالے سے خصوصی اجلاس ریسکیو اسٹیشن لودھراں میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت کرتے ھوئے ڈاکٹر سید ماجد احمد کا کہنا تھا کہ شہر یوں کو بہترین سروس کی فراہمی انکی اولیں ترجیح ھے اور اس پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جا ئے گا ان کا کہنا تھا کہ تمام ریسکیو اھلکار اپنی فزیکل فٹنس کو یقینی بنائیں تاکہ فرائض کی انجام دہی میں کیا قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے اور کسی بھی ایمرجنسی صورتِ حال میں عوام کو فوری ریلیف فراہم کیا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کنٹرول روم سروس کیلئے دماغ کی حیثیت رکھتا ھے اسلئے کنٹرول روم سٹاف اپنی بہترین پرفارمینس کو برقرار رکھتے ہوئے ایمرجنسی وہیکلز کے ریسپانس کو مزید بہتر کریں تاکہ کسی بھی ایمرجنسی یا سانحہ سے نمٹنے کے لئے بروقت سروس فراہم کی جاسکے۔ اس موقع پر انکا کہنا تھا ہمارا مقصد عوام میں احساس تحفظ پیدا کرنا ہے اور ہم عوام کو بہترین سروس کی فراہمی کے لئےہمہ وقت تیار ہیں۔ اجلاس کے دوران گزشتہ دنوں لاھور میں شہید ھونے والے ریسکیو اھلکار کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔۔
اجلاس میں مغیث خان کنٹرول روم انچارج ،محمد آصف پھل اکاؤنٹنٹ،صفدر ملک ڈسپیچ اینڈ مانیٹرنگ کوآرڈینیٹر،ملک وسیم ڈسپیچ اینڈ مانیٹرنگ کوآرڈینیٹر، عمران اسٹیشن کوآرڈینیٹر، ارشد ٹرانسپورٹ مینٹیننس انسپکٹر سمیت شفٹ انچارجز اور دیگر ریسکیو اھلکاروں نے شرکت کی۔۔

لودھراں : ریسکیو اسٹیشن میں خصوصی اجلاس
Shares:







