بپی لہری نے بھارتی شوبز انڈسٹری میں اقربا پروری کے خلاف جاری بحث کو لاحاصل قراردیا

0
58

34 سالہ بھارتی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی کے بعد سے شوبز انڈسٹری میں اقربا پروری کے خلاف بحث جاری ہے اب اس بحث کو بھارتی مشہور گلوکار بپی لہری نے لا حاصل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اسٹار بننا آپ کے مقدر میں ہے تو کوئی آپ کو روک نہیں سکتا۔

باغی ٹی وی : بھارتی گلوکار بپی لہری نے اپنے حالیہ ایک انٹرویو میں سوشانت سنگھ کی خود کشی کے بعد سے جاری اقربا پروری کے خلاف بحث سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک لاحاصل سی بحث ہے ، جس انسان کے مقدر میں اسٹار بننا لکھا ہو اسے کوئی نہیں روک سکتا ۔

بھارتی ویب سائٹ ’ این ڈی ٹی وی ‘ کے مطابق بپی لہری نے ایک انٹر ویو کے دوران کہا ہے کہ وہ 50 سال سے گانے گا رہے ہیں انہوں نے اپنا پہلا گانا ’بمبئی سے آیا میرا دوست ‘ گایا تھا جو ریلیز ہوتے ہی سپر ہٹ ہو گیا تھا وہ جو گانے گاتے ہیں سب سپر ہٹ ہو جاتے ہیں ۔

بپی لہری نے کہا کہ اُن کا ماننا ہے کہ اُن کے گانوں پر تنقید یا تعریف کرنے کا حق صرف اُن کے پرستاروں کا ہے جو انہیں سنتے ہیں وہ تنقید اور تعریف بھی کرتے ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ اپنے خدا پر بھروسہ رکھتے ہیں ، اپنے اچھے مستقبل کے لیے سب ہی کو اس انڈسٹری میں محنت کرنی پڑے گی جو آپ کی منزل ہے وہ آپ کو مل کر رہے گی اگر آپ کی منزل ایک سپر اسٹار بننا ہے تو آپ کو کوئی نہیں روک سکتا ۔

سونے کے زیورات پہننے کی عادت سے متعلق کہنا تھا کہ اُنہیں خود کو ’گولڈ مین‘ کہلوانا اچھا لگتا ہے اُنہیں فخر محسوس ہوتا ہے سونا اُن کے لیے خوش قسمتی کی علامت ہے جب سے انہوں نے سونا پہننا شروع کیا ہے اُن کے گانے ہٹ ہوتے ہیں ۔

اداکار عرفان خان کے بیٹے بابیل خان نے عوام کی جانب سے بالی وڈ کو سوشانت سنگھ کی موت کی وجہ ٹھہرانے کو انتہائی فضول حرکت قرار دے دیا

Leave a reply