وزیراعلیٰ پنجاب کا نجی اسکول میں طالبات کوہراساں کرنے کے واقعات کا نوٹس،رپورٹ طلب

0
53

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے نجی اسکول میں طالبات کوہراساں کرنے کے واقعات کانوٹس لے لیا

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نےسی سی پی اولاہورسےواقعےسےمتعلق رپورٹ طلب کرلی،وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ طالبات کو ہراساں کئے جانے کے واقعات ناقابل برداشت ہیں،ذمہ دارعناصر کے خلاف قانون کےمطابق کارروائی کی جائے،

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ ہراساں کئے جانے والی طالبات کوہرقیمت پرانصاف فراہم کیاجائےگا،

قبل ازیں لاہور گرائمر سکول میں طالبات کو سٹاف کی جانب سے جنسی طور پر ہراساں کرنے پراہم قدم اٹھا لیا گیا.لاہورگرائمر اسکول (ایل جی ایس) کی طلبات کی طرف سے جنسی طور پر ہراساں کیے جانے کے الزامات کے بعد ، اسکول اتھارٹی نے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ لاہور گریمر سکول کی چند طالبات نے جرتمندانہ قدم اٹھاتے ہوئے جنسی ہراسانی کے الزامات کو متعلقہ ذمہ داران تک پہنچایا اور مرد اساتذہ اور سٹاف کی طرف سے جنسی طور پر ہراساں‌کیے جانے پر آواز اٹھائی ہے

بہت سی لڑکیاں جنہوں نے بتایا کہ نام نہاد اساتذہ ان مختلف جگہوں پر بلا لیتے تھے ، جن کو کلاسوں میں ، آڈیٹوریم میں ، کینٹین میں ، اور دیگر مقامات پر انہیں ہراساں کیا جاتا ہے۔ ایک ایسا کیس سامنے آیا جس میں متاثرہ لڑکی نے اسکول کی انتظامیہ سے کہا کہ وہ اپنے استاد سر وڑائچ کے خلاف کچھ کارروائی کرے جس نے اسے ہراساں کیا لیکن بالآخر مس مائرہ رانا (پاکستانی اداکار عمیر رانا کی اہلیہ) اور مسز شکیل نے اسے مسئلے کو وہیں ڈھپ کردیا۔ تاکہ ان کے اسکول کی ساکھ متاثر نہ ہو.

ان ہی الزامات کے بعد سابق سینئر سکول طالبہ کی ایک وسیع اور تفصیلی گواہی کے بعد اسکول انتظامیہ نے آخر کار اس معاملے کو دیکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تشکیل دی جانے والی کمیٹی میں گورنمنٹ اسلامیہ ہائی اسکول کے پرنسپل غیاث صابر۔ ، بطور کنوینر نائب ڈسٹرکٹ ایجوکیشن شاہد علی شاہ ، اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ، ایم ایس ٹی سعدیہ نسیم بطور ممبر ہوں گی ،

لاہورگرامر سکول کا ڈرامہ ٹیچراور اداکار عمیر رانا بھی ننھی طالبات کو ہراساں کرنے میں شامل

Leave a reply