باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے لائن آف کنٹرول پر شہری آبادی پر بھارتی فوج کی اشتعال انگیزیوں کی شدید مذمت کی ہے
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے بھارتی فوج کی فائرنگ سے لیپا سیکٹر کے گاؤں میں نوجوان کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے، وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے شہید کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا ہے
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ بھارت شہری آبادی کو نشانہ بنا کر عالمی قوانین اور انسانی حقوق کی دھجیاں اڑا رہا ہے۔ شہری آبادی کو نشانہ بنانا بھارتی فوج کا انتہائی بزدلانہ اور قابل مذمت فعل ہے۔ ایل او سی پر مودی سرکار کی اشتعال انگیزیاں خطے کے امن کیلئے خطرہ ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کسی غلط فہمی میں نہ رہے، پاک فوج بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے۔ 22 کروڑ عوام بہادر مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
بھارت باز نہ آیا،بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر ایک بار پھر بلااشتعال فائرنگ کی گئی
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے لیپہ سیکٹر پر شہری آبادی کو ہتھیاروں سے نشانہ بنایا،بھارتی اشتعال انگیزی کے نتیجےمیں تلواڑی گاوَں کارہائشی شہید ہوگیا،
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے بھر پور جوابی کاروائی کرتے ہوئے بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا،
یوم یکجہتی کشمیر، پاک فوج نے جاری کیا کشمیریوں سے یکجہتی کے لئے ملی نغمہ "کشمیر ہوں میں”
یوم یکجہتی کشمیر پر علی امین گنڈا پور نے کی قوم سے بڑی اپیل، کیا کہا؟
مقبوضہ کشمیر،کشمیری سڑکوں پر،عمران خان زندہ باد کے نعرے، کہا اللہ کے بعدعمران خان پر بھروسہ
کشمیری اکیلے نہیں،ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں، غیر متزلزل حمایت جاری رہے گی،آرمی چیف
مسلح افواج کشمیریوں کے ساتھ ہیں، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کا پیغام
خون کے آخری قطرے تک کشمیریوں کے ساتھ، نیول چیف کا دبنگ اعلان
رواں سال بھارت سیز فائر معاہد ے کی ایک ہزار87بار خلاف ورزی کی گئی،بھارتی فورسز کی طرف سے مسلسل شہری آبادی کو نشانہ بنایاجارہا ہے، بھارتی اشتعال انگیزیوں میں 13 شہری شہیداور106 زخمی ہوئے،