منافع میں چلنے والے اداروں کو بھی فروخت کرنا ظاہر کرتا ہے کہ عمران خان کا ایجنڈا ملک کی تباہی ہے، بلاول

0
51

منافع میں چلنے والے اداروں کو بھی فروخت کرنا ظاہر کرتا ہے کہ عمران خان کا ایجنڈا ملک کی تباہی ہے، بلاول

باغی ٹی وی : چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں سول ایوی ایشن اور پی آئی ای یونین کے نمائندوں کے الگ الگ ویڈیو لنک اجلاس کیا.بلاول ہاؤس میں ہونے والے ویڈیو لنک اجلاس میں سول ایوی ایشن یونین کے پیٹرن انچیف تیمور بیگ اور چیئرمین ایاز بٹ شریک ہوئے.ویڈیو لنک اجلاس میں سول ایوی ایشن یونین کے صدر نوید کیانی، سیکریٹری جنرل سمیع اللہ بھی موجود تھے

ویڈیو لنک اجلاس میں سول ایوی ایشن یونین کے اصغر علی، آصف شاہ، ملک رب نواز، محمد اصغر، راجہ بلال، رضوان نسیم، صمد زمان بھی شریک ہوئے ویڈیو لنک اجلاس میں پی آئی اے پیپلز یونٹی کے صدر ہدایت اللہ، سینئرنائب صدر محمداشرف، نائب صدر ضمیر چانڈیو ودیگر موجود تھے. اجلاس میں پی آئی اے پیپلزیونٹی کے جنرل سیکریٹری علی احمد لاشاری اور ڈپٹی جنرل سیکریٹری رفیق خان . پی آئی اے پیپلزیونٹی کے ساجد گجر، رمضان لغاری، جہانگیر خان، کاشف رانا، ملک وقار اور سہیل مختار بھی موجود تھے.چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ قمر زمان کائرہ اور چوہدری منظور بھی ویڈیو لنک اجلاس میں شریک ہوئے.

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو سول ایوی ایشن اور پی آئی اے یونٹیز کے نمائندوں نے اداروں کی صورت حال پر بریفنگ دی جس میں کہا گیا کہ کورونا وائرس کی وباء کے باوجود سول ایوی ایشن نے 89 ارب روپے کا منافع دیا، حکومت کراچی، لاہور اور اسلام آباد کے ائیرپورٹس کو فروخت کرنا چاہتی ہے،سول ایوی ایشن یونٹی سیکشن 29 کو کسی صورت قبول نہیں کرے گی،
ایک منظم منصوبہ بندی کے تحت پی آئی اے کو بدنام کیا جارہا ہے تاکہ اسے فروخت کیا جاسکے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان ہماری ماں ہے اور اس کے ادارے دھرتی ماں کے زیورات ہیں،میں اپنی دھرتی ماں کے زیورات کسی صورت فروخت نہیں ہونے دوں گا، سیکشن 29 کے خاتمے کے لئے سول ایوی ایشن یونین کے ساتھ ہیں، پاکستان کے ائیرپورٹس کو سیکیورٹی ادارے بھی استعمال کرتے ہیں، ائیرپورٹس کی فروخت ملک میں سیکیورٹی کو داؤ پر لگادے گی، ہم عمران خان کو ائیرپورٹس کی قیمتی زمینیں اونے پونے اپنے دوستوں کو نوازنے نہیں دیں گے،

بلاول کا مزید کہنا تھا منافع میں چلنے والے اداروں کو بھی فروخت کرنا ظاہر کرتا ہے کہ عمران خان کا ایجنڈا ملک کی تباہی ہے، وقت آچکا ہے کہ پاکستان بھر کے مزدور اور ورکرز عمران خان کی فاشسٹ حکومت کے خلاف متحد ہوں، حکومت نے اپنی نااہلی کی وجہ سے پی آئی اے کی پروازوں پر عالمی پابندی لگوادی، پاکستان کے اثاثے قوم کی ملکیت ہیں اور قوم اپنی ملکیت کا تحفظ کرے گی، عمران خان کا مقصد صرف اپنے کاروباری دوستوں کے مفادات کا تحفظ ہے، یہ بات صاف ظاہر ہوچکی ہے کہ پاکستان اور عمران خان ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے، پی پی پی اقتدار میں آکر ریاستی اداروں کے مزدوروں کو نہ صرف دوبارہ شیئرز دے گی بلکہ ان میں اضافہ بھی کرے گی،ریاست کے اداروں کو خریدنے والے خبردار رہیں، پی پی پی اقتدار میں آکر فروخت کے فیصلوں کو کالعدم قرار دے دیگی،

Leave a reply