کراچی :پی آئی بی پولیس ان ایکشن مفرور و اشتہاریوں کے خلاف گھیرا تنگ، مختلف مقدمات میں مطلوب 3 ملزمان گرفتارپی آئی بی پولیس ان ایکشن ، اطلاعات کے مطابق پی آئی بی پولیس نے اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں کرنے والا تین رکنی ڈکیت گروہ کو گرفتار کرلیا۔

ایس ایس پی ایسٹ ساجد امیر سدوزئی کا کہنا ہے کہ ڈکیت گروہ اسلحے کے زور پر عوام کو قیمتی موبائل فونز نقد رقم اور دیگر قیمتی اشیاء سے محروم کردیتے تھے ۔

ایس ایس پی ایسٹ ساجد امیر سدوزئی کا کہنا ہے کہ 29 جون کو پی آئی بی کی حدود میں دوکان کو لوٹنے اور یونیورسٹی روڈ پر لوٹ مار کرنے کی وارداتوں میں ملوث رہے ہیں ۔

ایس ایس پی ایسٹ ساجد امیر سدوزئی کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران بدنامِ زمانہ درویش گروپ کا اہم کمانڈر شہزاد عرف مہاجر کو دو ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا ۔

ایس ایس پی ایسٹ ساجد امیر سدوزئی کا کہنا ہے کہگرفتار ملزمان میں نعمت الله عرف دیوا ولد محمد اکرم دوسرا شاہنواز عرف شانو ولد عبدالمجید شامل ہیں ۔پی آئی بی کی حدود میں دوکان سے لوٹے گئے ایک لاکھ روپے موبائل فونز اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا ۔

ایس ایس پی ایسٹ ساجد امیر سدوزئی کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان قتل چوری و ڈکیتی اور ناجائز اسلحہ رکھنے کے جرم میں پہلے بھی گرفتار ہوکر جیل جاچکے تھے ۔ پی آئی بی پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔

Shares: