کیا مافیا چلانے والے لوگ ریاست سے زیادہ طاقتور ہیں؟ اداکار اعجاز اسلم کا وزیراعظم عمران خان سے سوال

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار اعجاز اسلم نے ملک بھر میں بڑھتی لوڈشیڈنگ سے تنگ آکر وزیراعظم عمران خان سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ کیا مافیا چلانے والے لوگ ریاست سے زیادہ طاقتور ہیں؟

باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اعجاز اسلم نے اپنے ٹوئٹ میں وزیراعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ میرے معزز وزیراعظم صاحب میرا آپ سے بس ایک سادہ سا سوال ہے اور وہ یہ ہے کہ کیا کوئی ایسی اتھارٹی یا ادارہ ہے جو ہمیں کے الیکٹرک کے اُس مافیا سے چھٹکارا دلواسکے جو سالوں سے چلتا آرہا ہے؟


اعجاز اسلم نے لکھا کہ اس گڑبڑ تنظیم کے پیچھے کون لوگ ہیں؟ .. ہم لوگوں پر ان کے مظالم دیکھ کر بڑے ہو چکے ہیں .. کیا وہ ریاست سے زیادہ طاقتور ہیں؟

انہوں نے عمران خان سے سوال کیا کہ کیا مافیا چلانے والے یہ لوگ ریاست سے زیادہ طاقتور ہیں؟

واضح رہے کہ اس سے قبل اعجاز اسلم نے تیل مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر پاکستان کی گزشتہ دو سالوں سے لیکر اب تک کی موجودہ صورتحال پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا تھا کہ پیٹرول مافیا، پانی مافیا، بجلی مافیا، بے روزگاری ،کرنسی میں کمی، کورونا بحران، شوگر مافیا، آٹا مافیا اور اس کے علاوہ بھی بہت سے مسائل۔

انہوں نے لکھا تھا کہ تباہ کن دو سالوں نے یہ سب کچھ تو دکھا دیا ہے، آئیے ہم دیکھتے کہ آنے والے سال ہمارے لیے مزید کیا کیا لے کر آئیں گے۔

اعجاز اسلم ملک کے موجودہ حالات پر برہم

Comments are closed.