اسلام آباد :قبائلی اضلاع کو قومی دھارے میں لانے کے لیےترقیاتی منصوبوں کے لیے مزید56 ارب روپے مختص ،اطلاعات کے مطابق وفاقی حکومت نے رواں مالی سال 2020-21ء کے بجٹ میں سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت خیبرپختونخوا کے قبائلی اضلاع کو قومی دھارے میں لانے کے لیے 56 ارب روپے جاری اور نئے منصوبوں کے لیے مختص کیے ہیں۔
وزارت سیفران کے حکام کے مطابق بجٹ میں سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام کے تحت قبائلی اضلاع میں جاری اور نئے منصوبہ جات کے لیے 56 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں اس ترقیاتی فنڈز سے تعلیم، مواصلات، زراعت، لائیو سٹاک، واٹر سپلائی سکیم سمیت تعمیر نو وبحالی کے منصوبے شامل ہیں
ذرائع کے مطابق قبائلی اضلاع میں بحالی تعمیر نو کے منصوبوں کے ساتھ آپریشن سے متاثرہ کاروباری مراکز کی تعمیر، توانائی، تعلیم، صحت، مواصلات،کیڈٹ کالج کی تعمیر، زراعت، لائیوسٹاک، واٹر سپلائی اسکیم اور غربت کے خاتمے سمیت قبائلی عوام کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کے لیے فنی تربیت کے منصوبوں پر 56 ارب روپے مختص کیے گئے جبکہ گزشتہ مالی سال 2019-20ء میں قبائلی اضلاع کے لیے 152ارب روپے مختص کیے گئے تھے۔








