حکومت نے پرائیویٹ لیبارٹریوں کو لوٹ مار کی اجازت دے دی۔صدر پی ایم اے پنجاب ڈاکٹر صاحبزادہ مسعود السید
باغی ٹی وی : پی ایم اے پنجاب کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ مسعود السید نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کرونا ٹیسٹ کے زیادہ سے زیادہ اخراجات 2000 روپے ہیں اور Rapid انٹی باڈی ٹیسٹ کی قیمت 600 روپے ہے۔ جبکہ محکمہ صحت نے پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کے ذریعے لیبارٹریوں کیلئے کرونا ٹیسٹ کی قیمت 6500روپے مقرر کر کے غریب عوام کی کمر توڑ دی ہے اور اینٹی باڈی ٹیسٹ کیلئے 2500روپے بٹورے جا رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ظلم تو یہ ہے کہ لاہور کے ایک معروف کینسر ہسپتال جس کا اربابِ اختیار سے براہ راست تعلق ہے مفت کٹس حاصل کر کے مریضوں کی جیبوں سے 9000 روپے بٹور رہا ہے۔ کرونا کی وباء مریضوں کیلئے مصیبت اور لیبارٹری مافیا کیلئے خود ساختہ رحمت ثابت ہوئی ہے۔  انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ کرونا ٹیسٹ کی زیادہ سے زیادہ قیمت 3500روپے مقرر کی جائے اور اِن لیبارٹریوں کو لوٹ مار کی اجازت ہر گز نہیں دی جا سکتی۔

Shares: