باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت نے15ستمبر سے ملک بھر کے تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کردیا
وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا تھا کہ حکومت تعلیمی اداروں سے متعلق مزید مشاورت کرے گی این سی او سی کو تعلیمی اداروں کے کھولنے سے متعلق معاملات پرتجاویز بھیج دی ہیں،تعلیمی ادارو ں سے متعلق ایس اوپیزپرنظرثانی کی جائےگی،اگست کے پہلے اورپھرتیسرے ہفتے فیصلےپرنظرثانی کریں گے،جامعات پی ایچ ڈی کرنے والے طلبا کو15 ستمبرسے پہلے بلاسکتے ہیں
شفقت محمود کا مزید کہنا تھا کہ کورونا کی صورتحال میں تعلیم کا بڑا نقصان ہوا،تعلیمی اداروں کوایس او پیز پرعمل درآمد کاخاص خیال رکھنا ہوگا،تعلیمی اداروں میں ایس او پیز پر عمل درآمد سے متعلق تربیت ہوگی ،بعض تعلیمی اداروں کو انتظامی دفاتر پہلے کھولنے کی اجازت دی جائے گی پی ایچ ڈی طلبہ کو کیسے اور کب بلانا ہے اس کا فیصلہ یونیورسٹی کرے گی ،یونیورسٹیاں عید سے پہلے یا بعد پی ایچ ڈی طلبہ کو محدود تعداد میں بلالیں،
شفقت محمود کا مزید کہنا تھا کہ تعلیمی ادارے کھولنے سے پہلے صوبائی حکومتوں سے مشاورت کریں گے، صحت کے معاملات بہتر نہ ہوئے تو 15 ستمبر کو بھی تعلیمی ادارے نہیں کھولیں گے
وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیرصدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس ہوئی جس میں چاروں صوبوں، آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کے وزرائے تعلیم شریک ہوئے، اس دوران ملک میں سکول ایجوکیشن سمیت تعلیم سے متعلق اہم فیصلے کئے گئے۔
کانفرنس میں وزرائے تعلیم نے اتفاق کیا کہ تعلیمی ادارے کھولنے سے قبل کوویڈ 19 کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا، حتمی منظوری این سی او سی سے لی جائے گی۔ تعلیمی اداروں کو ایس او پیز کے ساتھ امتحانات لینے کی بھی اجازت ہو گی۔ تعلیمی کانفرنس میں ستمبر سے قبل دو مزید اجلاس بلانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔
قبل ازیں وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے تعلیمی ادارے اگست میں کھولنے سے متعلق بیان دیا تھا تاہم بین الصوبائی تعلیمی کانفرنس میں مزید ایک ماہ آگے بڑھاتے ہوئے تعلیمی ادارے ستمبر میں کھولنے کا موقف سامنے آیا ہے۔
تعلیمی اداروں میں چھٹیاں، طلبا کے لئے پی ٹی وی نے بڑا اعلان کر دیا
واضح رہے کہ کرونا کی وجہ سے ملک بھر کے تعلیمی ادارے بند ہیں، تعلیمی اداروں میں 15 جولائی تک چھٹیوں کا اعلان کیا تھا لیکن ابھی تک کرونا کے کیسز میں مزید اضافہ ہو رہا ہے