سب کچھ برداشت ہو سکتا ہے، بھوک نہیں۔ زراعت بچاؤ، بھوک بھگاؤ ، چوہدری مونس الہی
باغی ٹی وی : مسلم لیگ قائد اعظم ق کے رہنمااور رکن قومی اسمبلی چوہدری مونس الہی نے ٹویٹکرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری فرسٹ لائن آف ڈیفینس ہمارے کسان ہیں۔ کورونا بحران میں ہمارے کسان شدید متاثر ہوئےہیں ، حکومت کسانوں کو بیج، کھاد، ادویات، ڈیزل پر اسبٹڈی فراہم کرے ، کسانوں کو بجلی، زر عی آلات اور سولر ٹیوب ویلز پرفوری سبسڈی اور بلا سود قرضے فراہم کیئے جائیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ سب کچھ برداشت ہو سکتا ہے، بھوک نہیں۔ زراعت بچاؤ، بھوک بھگاؤ ،
کورونا بحران میں ہماری فرسٹ لائن آف ڈیفینس ہمارے کسان ہیں۔ حکومت کسانوں کو بیج، کھاد، ادویات، ڈیزل، بجلی، زر عی آلات اور سولر ٹیوب ویلز پرفوری سبسڈی اور بلا سود قرضے فراہم کرے۔ سب کچھ برداشت ہو سکتا ہے، بھوک نہیں۔ زراعت بچاؤ، بھوک بھگاؤ #FoodSecurity #Agriculture
— Moonis Elahi (@MoonisElahi6) July 14, 2020