رحمان ملک نے سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ عمر میں کمی وماہانہ پنشن ختم کرنے کا معاملہ سینیٹ میں اٹھا دیا

0
37

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق رحمان ملک نے سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ عمر میں کمی و ماہانہ پنشن ختم کرنے کا معاملہ سینیٹ میں اٹھا دیا

سینیٹر رحمان ملک نے سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ عمر میں کمی اور ماہانہ پنشن ختم کرنے پر حکومت سے جواب مانگ لیا،سینیٹر رحمان ملک نے سینیٹ میں سوال اور توجہ دلاو نوٹس جمع کر دیا،

سینیٹر رحمان ملک کا کہنا تھا کہ حکومت سینیٹ میں واضح کرے کہ کیا سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ عمر میں کمی و ماہانہ پنشن خاتمہ کرنے جا رہی ہے؟ کیا سرکاری ملازمین کی ماہانہ پنشن ختم کرنے کا کوئی منصوبہ زیرغور ہے؟ اگر حکومت کوئی ایسا اقدام اٹھانے جا رہی ہے تو سینیٹ کو تفصیلات دی جائے،

توجہ دلاو نوٹس میں سینیٹر رحمان ملک نے وزیرخزانہ سے پنشن و ریٹائرمنٹ عمر کے متعلق سینیٹ کو اگاہ کرنے کا مطالبہ کیا، رحمان ملک کا کہنا تھا کہ ریٹائرمنٹ عمر میں کمی و ماہانہ پنشن خاتمے کے فیصلے کی صورت میں سخت مخالفت و احتجاج کرونگا، اسطرح کا فیصلہ مہنگائی و معاشی مشکلات سے دوچار سرکاری ملازمین کے لئے یہ ایک بم شیل ثابت ہوگا، حکومت کو مشورہ دیتا ہوں کہ وہ اس طرح کے ناپسندیدہ و غریب دشمن فیصلے نہ لے،

جس وقت دہشتگردی کے خلاف جنگ ہو رہی تھی کیا ایسی حرکت ہو سکتی تھی؟ یوسف رضا گیلانی کا سینتھیا کے دعویٰ پر جواب

ریپ واقعہ کا میری فیملی کو بھی پتہ نہیں تھا، میں پاکستان کے مثبت پہلوؤں کو اجاگر کر رہی تھی لیکن پی پی قیادت نے مجھے رسوا کیا ، سینتھیا

امریکی خاتون سنتھیا کے رحمان ملک پر ریپ کے الزامات ، رحمان ملک کے بیٹوں نے بڑا اعلان کر دیا

جس وقت دہشتگردی کے خلاف جنگ ہو رہی تھی کیا ایسی حرکت ہو سکتی تھی؟ یوسف رضا گیلانی کا سینتھیا کے دعویٰ پر جواب

سینتھیا نے رحمان ملک کے خلاف بڑا قدم اٹھا لیا

سینتھیا، رحمان ملک، قانونی جنگ جاری، رحمان ملک نے بھجوایا تیسرا نوٹس

میرے ساتھ جو ہوا بلاول نے مذمت کیوں نہیں کی؟ میری آواز کو کیوں دبایا جا رہا ہے؟ سینتھیا

سینیٹر رحمان ملک کا کہنا تھا کہ اگر ایساکیا گیا تو اس کے خلاف مہم شروع کرنے والا پہلا شخص ہوں گا،پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ملازمین کے حقوق کا تحفظ کیا ہے، پیپلز پارٹی سرکاری ملازمین کی پنشن روکنے کے لئے کسی بھی اقدام کو برداشت نہیں کرے گی،سرکاری ملازمین کو یقین دلاتا ہوں کہ پیپلز پارٹی ایسا نہیں ہونے دے گی

Leave a reply