میرے ساتھ جو ہوا بلاول نے مذمت کیوں نہیں کی؟ میری آواز کو کیوں دبایا جا رہا ہے؟ سینتھیا

0
71

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکی خاتون بلاگر سینتھیا کا کہنا ہے کہ پولیس،ایف آئی اے کی غیرجانبدارانہ انکوائری قابل تحسین ہے،مکمل تعاون کروں گی،

سینتھیا کا کہنا تھا کہ پی پی پی کی پہچان جمہوریت پسند،لبرل ازم اورخواتین کے حقوق کی محافظ جماعت کے طور پر ہے ،چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو نے مذمت کیوں نہیں کی ، میری آواز کو کیوں دبایا جا رہا ہے؟اگر میرے ساتھ یہ کچھ ہوسکتا ہے توملک میں دیگرخواتین کے ساتھ کیاہورہا ہوگا؟

قبل ازیں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت اسلام آباد میں امریکی شہری سنتھیا رچی کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر سماعت ہوئی، ایڈیشنل سیشن جج عبدالغفور کاکڑ نے کی وکلاء کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا،

درخواست گزار نے عدالت میں کہا کہ سنتھیا کیجانب سے2مرتبہ وزیراعظم رہنےوالی بینظیربھٹوکیخلاف نازیبا ٹوئٹس کیےگئے،سنتھیا پر جو الزامات لگائے گئے،اس نے انکار نہیں کیا،عدالت سنتھیا کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دے،

سینتھیا کس کی اجازت اور خرچے پاکستان میں گھوم پھر رہی ہے ؟ حکومت واضح کرے ، فرحت اللہ بابر

پیپلز پارٹی والو ، پارٹی تو ابھی شروع ہوئی ہے، سینتھیا

پی پی کے ایک اور جیالے نے سعودی نمبر سے فحش تصاویر بھیجیں، کوئی انہیں روکنے والا نہیں ؟ سینتھیا

اگر پیپلز پارٹی ایک صحرا ( تھر ) کو نہیں چلا سکتی تو پورا ملک بھی نہیں چلا سکتی، سینتھیا

جس وقت دہشتگردی کے خلاف جنگ ہو رہی تھی کیا ایسی حرکت ہو سکتی تھی؟ یوسف رضا گیلانی کا سینتھیا کے دعویٰ پر جواب

ریپ واقعہ کا میری فیملی کو بھی پتہ نہیں تھا، میں پاکستان کے مثبت پہلوؤں کو اجاگر کر رہی تھی لیکن پی پی قیادت نے مجھے رسوا کیا ، سینتھیا

امریکی خاتون سنتھیا کے رحمان ملک پر ریپ کے الزامات ، رحمان ملک کے بیٹوں نے بڑا اعلان کر دیا

جس وقت دہشتگردی کے خلاف جنگ ہو رہی تھی کیا ایسی حرکت ہو سکتی تھی؟ یوسف رضا گیلانی کا سینتھیا کے دعویٰ پر جواب

سینتھیا نے رحمان ملک کے خلاف بڑا قدم اٹھا لیا

سینتھیا کے وکیل کا کہنا تھا کہ سنتھیا نے اپنے حق کیلئے آواز اٹھائی ہے، عدالت نے سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا تھا

واضح رہے کہ پاکستان میں مقیم امریکی خاتون بلاگر سنتھیا رچی نے پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت پر سنگین الزامات لگائے ہیں،سنتھیا رچی نے اپنے ویڈیو پیغام میں سینیٹر رحمان ملک پر زيادتی کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ان کیساتھ یہ واقعہ 2011ء میں پیش آیا، جب وہ وفاقی وزیر داخلہ تھے۔

سنتھیا رچی نے اپنی ویڈیو میں اس کے علاوہ دعویٰ کیا کہ سابق وزیر صحت مخدوم شہاب الدین نے بھی ان کیساتھ بدسلوکی کی تھی۔ سابق وزيراعظم یوسف رضا گیلانی نے ان کیساتھ تب دست درازی کی جب، وہ ایوان صدر میں مقیم تھے۔

سینتھیا کی جانب سے پیپلز پارٹی کو بے نقاب کرنے کا سلسلہ کئی روز سے جاری ہے، پی پی حکام نے امریکی خاتون کے خلاف ایف آئی اے، ڈی جی آئی ایس آئی کو درخواستیں بھی جمع کروا دی‌ ہیں، سینیٹر رحمان ملک، سینیٹر سحر کامران اس حوالہ سے متحرک ہیں تا ہم سینتھیا پیپلز پارٹی کے حوالہ سے آئے روز نئے انکشافات سامنے لے کر آ رہی ہے

سینتھیا، رحمان ملک، قانونی جنگ جاری، رحمان ملک نے بھجوایا تیسرا نوٹس

Leave a reply