باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیشنل لوکسٹ کنٹرول سنٹر کی جاری کردہ تفصیلات کے مطابق محکمہ زراعت، فوڈ سکیورٹی اور پاکستان آرمی کی مشترکہ ٹیمیں ملک کے مختلف اضلاع میں ٹڈی دل کے خلاف بھرپور سروے اور کنٹرول آپریشن کر رہی ہیں-17 اضلاع کے متاثرہ علاقوں میں1036 مشترکہ ٹیمیں اس مہم میں حصہ لے رہی ہیں۔

اب تک18۔418627 اسکوائر کلومیٹر (تقریباً 10.34 کروڑ ایکڑ) رقبہ پر سروے اور739۔10624 اسکوائر کلو میٹر (تقریباً 25۔26لاکھ ایکڑ) پر کنٹرول آپریشن کیا جا چکا ہے۔ سروے اور کنٹرول آپریشن میں 5368 سے زائد افراد اور 680 گاڑیوں نے حصہ لیا۔

صوبہ پنجاب میں پچھلے 24 گھنٹوں میں 205063 ایکڑ پر سروے کیا گیا۔ سروے میں 2573 افراد (بشمول پاک فوج) اور 353 گاڑیوں نے حصہ لیا اور 2 اضلاع (رحیم یار خان اور بھاولپور) میں 1087 ایکڑ پر آپریشن کیا گیا۔ ۔ اب تک صوبہ بھرمیں09۔3 کروڑ ایکڑ پر سروے اور1132563 ایکڑ پر آپریشن کیا جا چکا ہے۔

صوبہ سندھ میں پچھلے 24 گھنٹوں میں 95212 ایکڑ پر سروے اور 3 اضلاع (کراچی، تھرپارکراور خیرپور) میں ٹڈی دل کی موجودگی پر 1764 ایکڑ میں آپریشن کیا گیا۔ سروے اور کنٹرول آپریشن میں 640 افراد (بشمول پاک فوج) اور 102 گاڑیوں نے حصہ لیا۔ صوبہ بھر میں اب تک 11۔2 کروڑ ایکڑ پر سروے اور 181037 ایکڑ پر آپریشن کیا جا چکا ہے۔

صوبہ خیبر پختونخواہ میں پچھلے 24 گھنٹوں 177199 ایکڑ پر سروے کیا گیا ۔ سروے میں 847 افراد (بشمول پاک فوج) اور 106 گاڑیوں نے حصہ لیا۔ صوبہ بھر میں اب تک 64۔1 کروڑ ایکڑ پر سروے اور 154527 ایکڑ پر آپریشن کیا جا چکا ہے۔

لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کتنے عرصے کیلئے جانا پڑے گا جیل؟

کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

سرکاری ہسپتال میں جان، پرائیویٹ میں مال نہیں بچتا،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا حکومت کو بڑا حکم

ٹڈی دل کھانے سے کرونا ختم ہو سکتا ہے، ریاض فتیانہ کا اسمبلی میں بیان

پاک فوج کے تعاون سے ٹڈی دل کے خلاف ملک بھر میں آپریشن جاری

صوبہ بلوچستان میں پچھلے 24 گھنٹوں میں 207776 ایکڑ پر سروے اور 12 اضلاع (نوشکی، خاران، واشک، خضدار، ڈیرا بگٹی، ہرنائی، جھل مگسی، پنجگور، کوہلو، نصیر آباد، سبی اور زیارت) میں ٹڈی دل کی موجودگی پر445 ایکڑ پر آپریشن کیا گیا۔ اِس آپریشن میں 1308 افراد (بشمول پاک فوج) اور 119 گاڑیوں نے حصہ لیا۔ اب تک صوبہ بھر میں49۔3 کروڑ ایکڑ پر سروے اور1157303 ایکڑ پر آپریشن کیا جا چکا ہے

Shares: