قومی ایئرلائنز کے بعد سول ایوی ایشن کوبھی جھٹکا،عالمی ہوابازی میں ایک درجہ تنزلی

0
53

واشنگٹن :قومی ایئرلائنز کے بعد سول ایوی ایشن کوبھی جھٹکا،عالمی ہوابازی میں ایک درجہ تنزلی،اطلاعات کے مطابق امریکی سول ایوی ایشن نے پاکستانی سول ایوی ایشن (پی سی اے اے) کو تنزلی کے بعد کیٹگری 2 میں شامل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں پائلٹس کے مشکوک لائسنس کے معاملے کے بعد یورپ اور برطانیہ کے بعد امریکا نے بھی پاکستانی سی اے اے امریکا کےلیے کسی پرواز کی اجازت کی مجاز نہیں رہی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکا نے عالمی ہوا بازی میں پاکستان کی ایک درجہ تنزلی کے بعد پی ای اے اے کو کیٹگری ٹو میں شامل کردیا ہے۔

کیٹگری ٹو میں شامل ہونے کے بعد پاکستان سول ایوی ایشن امریکا کیلئے کسی پرواز کی اجازت کی مجاز نہیں رہی جبکہ امریکا اس اقدام سے پہلے ہی پاکستان انٹر نیشنل لائنز کی تمام پروازوں پر پابندی عائد کرچکا ہے۔

ایف اے اے کا کہنا ہے کہ پاکستان سی اے اے کے سیفٹی معیار طے کردہ امور کے مطابق نہیں ہیں، پاکستانی سی اےاےسے منظور شدہ ایئر لائنز امریکا کیلئے کورٹ شیئرنگ نہیں کرسکتی۔

ایف اے اے کوئی بھی ایئرلائن امریکا اور پاکستان کے درمیان شیڈول پروازیں آپریٹ نہیں کرسکے گی۔

Leave a reply