قصور: جیل سپرنٹنڈنٹ کیساتھ دوستی نے کہیں کا نہ چھوڑا،طاقتورکے ظلم کا ایک اوردردناک واقعہ،اطلاعات کے مطابق سپرنٹنڈنٹ قصور کا خاتون ولیا امان شیخ پر مبینہ تشدد کا معاملہ، خاتون عدالت پہنچ گئی، خاتون کا کہناتھاغلام سرور کا ہمارے گھر آناجانا رہتا تھا اس نے مجھ سے دوستی کر لی۔

تفصیلات کے مطابق سپرنٹنڈنٹ قصورجیل غلام سرور نے خاتون کو مبینہ تشدد کا نشانہ بناڈالا،سپرنٹنڈنٹ قصورجیل غلام سرور کے خلاف بیان دینے کے لئے متاثرہ خاتون کو عدالت پیش کیا گیا،ولیا امان شیخ کو ارسلان حبیب نے سیشن عدالت میں پیش کردیا,

ایڈیشنل سیشن جج عمان نعیم کی عدالت میں ولیا امان شیخ کوپیش کیاگیا,متاثرہ خاتون ولیاامان کا کہناتھا کہ سپرنٹنڈنٹ قصورجیل غلام سرور کا ہمارے گھر آناجانا رہتا تھا اس نے مجھ سے دوستی کر لی۔

میں نے شادی کا کہا تو مجھ ہر تشدد کرتا رہا میں فیکٹری ایریا آ گئی تو یہاں بھی مجھ پر تشدد کیا، گرم چمچہ میرے جسم پر مارا میرا بازو اور جسم کے مختلف حصے جل گئے ۔میرے ساتھ ظلم ہوا ہے شادی کا جھانسہ دے کر مبینہ طور پراستعمال کرتا رہا، شادی کا کہا تو اس پر جھوٹے مقدمات درج کرا دیے۔

خاتون نے عدالت میں موقف اپنا یا کہ غلام سرور مجھے اپنے مخالفین کے خلاف استعمال کرتارہا،عدالت میں متاثرہ خاتون نے جلاہوابازوں بھی دکھایا،ایڈیشنل سیشن جج نعمان نعیم نے فیکٹری ایریا پولیس سے رپورٹ طلب کرلی۔

Shares: