تین پاکستانی ایتھلیٹس پر ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پرپابندی کی تلوار لٹکنے لگی. دو اتھلیٹس کے بی سیمپل ٹیسٹ بھی مثبت آنے کی اطلاعات ہیں ۔ دو گولڈ میڈلسٹ کے بی سمپل ٹیسٹ کی رپورٹس بھی اتھلیٹکس فیڈریشن کو موصول ہوگئیں۔ اتھلیٹ سمیع اللہ نےغلطی کا اعتراف کرتے ہوئے بی سیمپل کے لئے نہ جانے کا فیصلہ کیا تھا، زرائع

محبوب علی اور محمد نعیم نے سونے کا جبکہ سمیع اللہ نے برانز میڈل جیتا. تینوں اتھلیٹس کے گزشتہ برس کھٹمنڈو میں ساوتھ ایشین گیمز کےدوران ڈوپ ٹیسٹ مثبت آئے تھے . محبوب علی اور محمد نعیم پر چار چار سال اور سمیع اللہ پر دوسال پابندی کا امکان ہے ۔ تینوں اتھلیٹس کو پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن نے عبوری طور پر معطل کررکھا ہے ۔ ذرائع

Shares: