بدنام زمانہ ڈاکو ویرپن کی بیٹی ودیا ویرپن بی جے پی تامل ناڈو یوتھ ونگ کی نائب صدر بن گئی

0
39

بھارت میں حکمران بھارتیہ جنتا پارٹی نے بدنام زمانہ ڈاکو ویرپن کی بیٹی ودیا ویرپن کو تامل ناڈو یوتھ ونگ  کا نائب صدر بنادیا ہے۔انڈین ایکسپریس کے مطابق، دو ریاستوں(کرناٹک اور تمل ناڈو) اورویسٹ  گھاٹ کے پورے جنگلی علاقے میں ویرپن کی دہشت تھی۔ اس پر پولیس اور محکمہ جنگلات کے افسران سمیت 150 سے


زیادہ  لوگوں کو قتل کرنے کا الزام لگایاجاتا ہے جب کہ اس کے ساتھ ہی اس پر 100سے زیادہ  ہاتھیوں کے شکار کا بھی الزام ہے۔ حالانکہ، اس کی پہچان چندن اسمگلر کے طورپر تھی۔ اس کو سال 2004 میں پولیس نے ایک مقابلے  میں مار دیا تھا۔اب ویرپن کی29سالہ بیٹی ودیا ویرپن بی جے پی کے تامل ناڈو یوتھ ونگ کی نائب صدر بنائی گئی ہیں۔ مقامی یونیورسٹی سے لا گریجوایشن کرنے والی ودیا کرشناگری میں بچوں کے لیے ایک اسکول بھی چلاتی ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ ان کی تقرری ایک نئے مستقبل کااشارہ ہے۔ انہوں نے کہا، ‘میں کسی خاص کمیونٹی سے نہیں جڑی ہوں، میراانسانیت میں بھروسہ ہے اپنے والد ویرپن کے بارے میں بات کرتے ہوئے ودیا نے کہا، ‘میں نے اسکول کی چھٹیوں کے دوران انہیں صرف ایک بار دیکھا تھا، جب میں کرناٹک میں ہنور کے پاس گوپی ناتھم میں اپنے دادا کے گھر پر تھی۔ وہاں قریب ہی ایک جنگل تھا، تب میں مشکل سے چھ یا سات سال کی تھی۔ جہاں ہم کھیلتے تھے، وہاں وہ آئے اور کچھ دیر مجھ سے بات کی پھر چلے گئے۔ مجھے یاد ہے کہ انہوں نے کہا تھا کہ اچھا کام کرو، ڈاکٹر بننے کے لیے اچھے سے پڑھو اور لوگوں کی خدمت کرو۔’ انہوں نے کہا، ‘لیکن جب وقت کے ساتھ میں دنیا کو سمجھنے لگی تب وہ اپنی زندگی جی چکے تھے۔ میرا ماننا ہے کہ یہ ان کے آس پاس کے حالات  تھے جس نے انہیں ایک غلط راستہ چننے کے لیے مجبور کیا۔ لیکن ان کی کچھ کہانیاں مجھے سماج کی خدمت کرنے کے لیے حوصلہ دیتی ہیں۔

Leave a reply