آج صبح اٹھا تو لگا کسی نے بوری میں بند کر کے ڈنڈے سے مارا ہو،وسیم اکرم

0
48

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کو اب صبح اٹھنے میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے

وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ 54سال کا ہوں جس سے وجہ سے مشکلات ہونے لگی ہیں، آج اٹھا تو لگا کسی نے بوری میں بند کر کے ڈنڈے سے مارا ہو، 54سال کا ہوں پھر بھی صبح اٹھتا ہوں نوجوان بھی ایسا کریں صحت اچھی ہوگی ، میں نے الارم لگایا ہوا تھا تا کہ جلدی اٹھوں لیکن صبح مجھے اٹھنے میں مشکل پیش آئی

وسیم اکرم ان دنوں ویلز میں ہیں

قبل ازیں پاکستان کرکٹ بورڈ نے کرکٹ کمیٹی نے کوچز، کھلاڑیوں اور اکیڈمی کوچز کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے سابق کپتان وسیم اکرم کی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی ہے، ادارہ جاتی کرکٹ کی بحالی کیلئے اقبال قاسم کی سربراہی میں کمیٹی قائم کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق اس کمیٹی کے سابق کپتان وسیم اکرم سربراہ ہوں گے، سابق ٹیسٹ کرکٹر علی نقوی اور عمر گل کمیٹی میں شامل ہیں۔ کمیٹی ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس ندیم خان کے ساتھ کام کرے گی ۔کمیٹی گذشتہ کرکٹ سیزن میں کوچز اور کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لے گی، نئے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کے حوالے سے بھی تجاویز تیار کرے گی۔

کمیٹی کوچز کےحوالے سے سامنے آنے والی شکایات کا بھی جائزہ لے گی۔ کمیٹی مشاورت کے لئے سابق کرکٹرز اور دیگرسٹیک ہولڈرز سے بھی مشاورت کرے گی۔ادھرچیئرمین کرکٹ کمیٹی اقبال قاسم کی سربراہی میں تین رکنی کمیٹی جس میں سابق کپتان وسیم اکرم ، ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس ندیم خان شامل ہیں،ادارہ جاتی کرکٹ کی بحالی کے لئے طریقہ کار اور تجاویز تیار کرے گی۔

اس سے قبل دو ٹیسٹ اور دو ون ڈے میچز کھیلنے والے ندیم خان ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس کا عہدہ مل گیا، ترجمان پی سی بی کے مطابق ندیم خان کا 16 امیدواروں میں سے انتخاب کیا گیا ہے۔ندیم خان کا انٹرویوچئیرمین کرکٹ کمیٹی اقبال قاسم اور رکن وسیم اکرم نے کیا۔

واضح رہے کہ وسیم اکرم 3 جون 1966ء کو لاہور میں پیدا ہوئے انہوں نے گورنمنٹ اسلامیہ کالج لاہور سے تعلیم مکمل کی ،کرکٹ میں ان کی انٹری اچنک ہی ہوئی جس کا سفر بڑا شاندار رہاوسیم اکرم بائیں ہاتھ سے باؤلنگ کرنیوالے دنیا کے بہترین باؤلر مانے جاتے ہیں انہوں 104 ٹیسٹ میچز میں 414 وکٹس جبکہ 356 ون ڈے میں انہوں نے 502 وکٹس حاصل کیں اس طرح وہ ون ڈے کرکٹ میچز میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے کھلاڑی ہیں ۔

کورونا وائرس جنگ میں ٹی وی چینلز، سوشل میڈیا، اخبارات اور سیاستدان اپنی طاقت کا صحیح استعمال کریں اور ہمیں اعداد و شمار کے بجائے حقیقت سے آگاہ کیا جائے شنیرا اکرام

وسیم ورلڈکپ 2003 میں وکٹوں کی پانچویں سنچری مکمل کر کے دنیا کے پہلے بولر بنے، 1992 کے ورلڈکپ فائنل میں وسیم اکرم ہی کی باؤلنگ سے ورلڈ کپ پاکستان کی زینت بنا-ورلڈکپ 2003 میں 19برس تک کرکٹ کے میدان میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے بعد ریٹائرڈ ہو گئے-

وسیم اکرم کی سالگرہ کے موقع پر اہلیہ کا محبت بھرا پیغام

Leave a reply