پاکستان میوزک انڈسٹری کے نامور گلوکار عاصم اظہر نے اپنا نیا گانا’سوہنیا‘ 23 جولائی کو ریلیز کرنے کا اعلان کر دیا۔
باغی ٹی وی :سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر نئے گانے کی تاریخ کا اعلان کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ زائقین کو اُن کا یہ نیا گانا پسند آئے گا۔
As I mentioned, I like to speak thru my art, so here’s the first look of my new single ‘SONEYA’ – releasing 23 JULY 2020, hope you like it. x
– AA pic.twitter.com/acdK5kb67H
— Asim Azhar (@AsimAzharr) July 21, 2020
عاصم اظہر نے ٹوئٹر پر اپنی سابقہ انسٹاگرام پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے اپنے نئے آنے والے گانے ’سوہنیا‘ کی ایک جھلک شئیر کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ میں اپنے آپ اور اپنے کام کی بہتری کیلئے مسلسل کوشاں ہوں اب تک کے اپنے کام سے مطمئن ہوں مجھے میرا کام پسند ہے کیونکہ میں اپنے گانوں کے ذریعے دوسروں سے بات کرتا ہوں۔
گلوکار نے طویل پیغام میں اپنی جدوجہد کا ذکر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ شروعات سے ہی میری زندگی کا سفر آسان نہیں رہا اور سولہ سال کی عمر سے ہی مجھے بہت سے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا لیکن یہاں میں آپ سب کا شکرگزار ہوں کہ آپ سب نے مجھے بہت سپورٹ کیا اور کسی نہ کسی موڑ پر گلوکار کی مدد کی مجھے ایک بہترین گلوکار کی فہرست میں شامل کیا اور میرے گانوں کا پسند کیا۔
گلوکار نے کہا تھا کہ میں اپنے گانے ’تُم تُم‘ کو ملنے والی شہرت کے لیے بھی آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ چند ہی دنوں میں میرے گانے کو 5 ملین ویوز مل چکے ہیں جو میرے لیے اعزاز کی بات ہے میرا گانا ابھی بھی یوٹیوب پر نمبر 1 پر ٹرینڈنگ پر ہے اور میں اس گانے کی وجہ سے سوشل میڈیا پر کافی مزاحیہ میمز کا بھی حصہ بنا رہا لیکن بعض اوقات آپ لوگ حد سے زیادہ بڑھ جاتے ہیں-
اُنہوں نے کہا تھا کہ میں چاہتا ہوں کہ میں اپنے کام کی وجہ سے ٹرینڈنگ پر رہوں لیکن آپ لوگ منفی انداز میں میمز کا حصہ بناتے ہیں الحمداللہ میں جہاں بھی ہوں بہت خوش اور مطمئن ہوں میں خود کو ایک اچھا بیٹا ایک اچھا دوست اور ایک اچھا انسان بنانے کی کوشش کررہا ہوں تاکہ زندگی کے تمام چیلنجز کا سامنا کرسکوں۔
ہانیہ سے اپنے تعلق پر بات کرتے ہوئے عاصم کا کہنا تھا کہ ہانیہ خوبصورت شخصیت کی مالک ہے جس نے مجھے پیار کرنا اور پیار بانٹنا سکھایا اِسی لیے ہمارا تعلق ہمیشہ مضبوط رہے گا اور ہمارا تعلق ایک لیبل سے بڑھ کر ہے انہوں نے کہا ہانیہ نے بھی یہی بات کی تھی کہ ہمارا تعلق اتنا مضبوط ہے جس کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا۔
گلوکار نے دونوں کے تعلق پر بات کرنے والوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ آپ سب آرام سے بیٹھو اور ہر جگہ محلّے کی پھپھو نہیں بنتے ہیں۔
گلوکار نےتصویر شئیر کعتے ہوئے اپنی مذکورہ پوسٹ کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ جیسا کہ میں پہلے بھی کہہ چکا ہوں کہ میں اپنے فن کے ذریعے بات کرنا چاہتا ہوں تو لہذا یہ میرے نئے گانے کی پہلی جھلکی ہے جو میں شیئر کررہا ہوں۔
انہوں نے گانے کی ریلیز کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنا نیا گانا 23 جولائی کو ریلیز کرنے والے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ سب اسے پسند کریں گے-