بھارتی فلم انڈسٹری کے کنگ شاہ رُخ خان کے گھر منت پر پلاسٹک چڑھی تصاویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہیں ۔
باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی میں واقع شاہ رُخ خان کا گھر منت آج کل پلاسٹک سے ڈھکا ہوا ہے شاہ رُخ خان کے مداحوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر شاہ رُخ خان کے گھر کی تصویریں شیئر کی جا رہی ہیں اور حیرانی کا اظہار کیا جا رہا ہے کہ آخر شاہ رخ خان نے ایسا کیوں کیا ہے ؟
Today's picture of Mannat! Fully covered with plastic what's happening?
Any guesses? pic.twitter.com/QEYZncozyq
— ARhan (@arhan4srk) July 20, 2020
منت کو پلاسٹک کے کور میں ڈھکنے سے سے شائقین کے درمیان آن لائن بحث چھڑ گئی کہ کیا یہ COVID – 19 بیماری کے خلاف احتیاطی تدابیر ہے یا محض مون سون کے اثرات سے بچاؤ کے لئے ہے؟ ایک صارف نے لکھا ، "میرے خیال میں کرونا کی وجہ سے ہے۔ حال ہی میں یہ تحقیق میں پتا چلا ہے کہ کورونا ہوا سے پھیلتا ہے۔ لہذا حفاظتی وجوہات اور احتیاطی تدابیر کی بنا پر انہوں نے یہ کام سانجام دیا ہے۔
https://twitter.com/TheSRKianKING/status/1285203424938606597?s=20
تاہم بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہر سال کی طرح اس سال بھی شاہ رُخ خان کی جانب سے اپنے گھر منت کو مون سون موسم کے اثرات سے بچانے کے لیے ایسا کیا گیا ہے ۔
Tap to find out why @iamsrk has covered his entire home in plastic sheets. https://t.co/21IRqmiTtK
— Filmfare (@filmfare) July 21, 2020
واضح رہے کہ شاہ رخ خان اپنے گھر منت میں اپنی اہلیہ اور 3 بچوں سمیت رہتے ہیں، عالمی وبا کورونا وائرس کے پیش نظر جاری لاک ڈاؤن کے دوران وہ اپنے خاندان کے ہمراہ اپنے گھر میں ہی وقت گزار رہے ہیں۔