پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی روبینہ اشرف نے کورونا وائرس کو شکست دے دی-
باغی ٹی وی : روبینہ اشرف کورونا کو شکست دینے کے بعد گھر پہنچ گئیں ہیں جس پر انھوں نے خوشی کا اظہار کیا اور نیک تمناؤں کا اظہار کرنے پر اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر روبینہ اشرف کی بیٹی منا طارق نے اپنی والدہ کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی شیئر کی گئی اس تصویر میں روبینہ اشرف گھر میں ان کے استقبال کے لیے کی گئی سجاوٹ کے پاس ہی بیٹھی ہیں-
https://www.instagram.com/p/CC79MYkJD5O/
تصویر شئیر کرتے ہوئے منا طارق نے لکھا کہ یہ سب اس مسکان کے لیے جس کے بارے میں میں نے سوچا تھا کہ شاید میں اسے کبھی نہ دیکھ پاؤں اور ان ہاتھوں کے لیے جن کے بارے میں میں نے سوچا کہ میں انھیں شاید اب کبھی نہ چوم پاؤں۔
انہوں نے لکھا کہ میری والدہ جو ایک ماہ تک کورونا وائرس سے لڑتی رہیں اور اس سے صحتیاب ہوکر دوبارہ ہمارے درمیان ہیں
روبینہ اشرف کی بیٹی نے لکھا کہ میں نے روزانہ اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ وہ مجھے میری سب سے بہترین چیز دوبارہ لوٹادیں۔
انہوں نے لکھا کہ اس وقت نے مجھے نہ صرف یہ سکھایا کہ میں ان کا زیادہ خیال رکھوں بلکہ اس نے مجھے یہ احساس بھی کروادیا کہ میں ان کے بغیر کچھ بھی نہیں۔
منا نے لکھا کہ یہ تصویر ان لوگوں کے لیے جنہوں نے میری والدہ کے لیے دعائیں کیں ان کی خیریت دریافت کرنے لیے پیغامات بھیجے
اپنی پوسٹ کے آخر میں انہوں نے مداحوں سے اپیل کی کہ وہ روبینہ اشرف کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔
واضح رہے کہ لیجنڈی اداکارہ 3 جون کو کورونا وائرس کا شکار ہوگئی تھیں، جس کے بعد انھوں نے خود کر گھر ہی میں قرنطینہ کرلیا تھا۔