وفاقی حکومت نے عید کی چھٹیوں کا اعلان کردیا

0
36

وفاقی حکومت نے عید کی چھٹیوں کا اعلان کردیا

باغی ٹی وی : وفاقی حکومت کی طرف سے عید الاضحیٰ پر 31 جولائی سے 2 اگست تک تین چھٹیاں دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جمعہ، ہفتہ اور اتوار تک تعطیلات دی جائیں گی۔

واضح‌رہے کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے ملک بھر میں چاند نظر نہ آنے کی شہادتیں نہ ملنے کے بعد اعلان کیا تھا کہ یکم ذی الحج 23 جولائی کو ہوگی جبکہ عید الاضحیٰ یکم اگست بروز ہفتہ کو منائی جائے گی۔ اس سے قبل وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری کا کہنا تھا کہ کراچی اور گردونواح میں چاند نظر آ جائے گا۔

حکومت کی جانب سے عید الاضحیٰ پر عوام کو ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کرتے ہوئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ ملک میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکا جا سکے۔ عوام میں وبا کی روک تھام کے لیے گائیڈ لائنز پر بھی آگاہی مہم چلائی جائے
ادھر صدر عارف علوی کی زیر صدارت عید الاضحیُ کے دوران کورونا سے متعلق حفاظتی تدابیر پر عمل درآمد کے حوالے سے اجلاس ہوا ،اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈئر رٹائرڈ اعجاز شاہ اور وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری اور اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر قبلہ ایاز نے شرکت کی .عید الاضحی کی مناسبت سے کئے جانے والے حفاظتی اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی گئی .

صدر عارف علوی نے کہا کہ تمام سٹیک ہولڈرز ،بشمول علماء اور صوبائی حکومتوں، کو اعتماد میں لیا جاۓ ، عوام وائرس سے بچنے کیلئے سماجی فاصلہ برقرار رکھیں اور اجتمائی قربانی کریں ،لوگوں میں وبا کے بارے میں شعور پیدا کرنے میں میڈیا کا اہم کردار ہے ،
میڈیا عوام کو حفاظتی تدابیر پر عمل کرنے اور مویشی منڈیوں میں جانے کے حوالے سے آگہی پیدا کرے

صدر عارف علوی کی زیر صدارت عید الاضحیُ کے دوران کورونا سے متعلق حفاظتی تدابیر پر اجلاس

Leave a reply