افغانستان کے دو شہروں سے امریکی فوجوں کا انخلا

0
31

کابل: افغانستان کے دو شہروں سے امریکی فوجوں کا انخلاء ،اطلاعات کے مطابق افغانستان کے صوبہ ننگرہار کے دو اضلاع سے امریکی فوجی باہر نکل گئے۔

ذرائع کے مطابق ننگرہار کے گورنر ہاؤس کے ترجمان عطاء اللہ خوگیانی نے جمعرات کو اعلان کیا ہے کہ اس صوبے کے دو اضلاع اچین اور ہسکہ مینہ سے امریکہ کے زیرکمان غیر ملکی فوجی باہر نکل گئے ہیں۔

عطاء اللہ خوگیانی نے مزید کہا کہ غیر ملکی فوجیوں نے ان دونوں اضلاع کی سیکورٹی افغان سیکورٹی اہلکاروں کے حوالے کر دی ہے۔

ضلع اچین اور ہسکہ مینہ اضلاع سے غیرملکی فوجی ایسے عالم میں باہر نکلے ہیں کہ صوبہ ننگرہا کے اکثر علاقے طالبان اور داعش کے قبضے میں ہیں اور غیر ملکی فوجیوں پر حملے کرتے رہے ہیں اور یہی چیز قابضوں کی مسلسل تشویش کا باعث بن گئی تھی۔

Leave a reply