مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم صفدر کے شوہر کپیٹن ریٹائرڈ صفدر ملتان پہنچ گئے۔کپیٹن (ر)صفدر نے ملتان میں مسلم لیگ ن کے منڈی بہاالدین جلسہ کے دوران زخمی ہونے والے کارکن محمد عقیل کی عیادت کی۔ کپیٹن (ر)صفدر نے دربار حضرت شاہ رکن عالم اور دربار حضرت شاہ شمس تبریز پر بھی حاضری دی۔ اس موقع پرکیپٹن ر صفدر کے ہمراہ سابق گورنر رفیق رجوانہ بھی موجود تھے۔

Shares: