پاکستانی معروف اداکار و میزبان فیصل قریشی کا بیٹا فرمان چھ ماہ کا ہوگیا ہے۔
باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے تصدیق شُدہ اکاؤنت پر فیصل قریشی نے اپنی ایک فیملی تصویر پوسٹ کی جس میں اداکار اپنی فیملی کے ساتھ فرمان کے چھ ماہ کے ہونے کی خوشی منا رہے ہیں-
https://www.instagram.com/p/CC3ZE74lPbR/
فیصل قریشی کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصویر میں میز پر کیک رکھا ہوا ہے جوکہ فرمان کے آدھے سال کے ہونے کی خوشی میں تیار کروایا گیا ہے۔
تصویر پوسٹ کرتے ہوئے کیپشن میں فیصل قریشی نے لکھا کہ آدھا کیک اِس لیے ہے کہ فرمان آدھا سال یعنی چھ ماہ کا ہوگیا ہے۔
اداکار نے اپنے مداحوں کو اُن کے اہل خانہ کی خوشیوں کے لیے دُعا کرنے کا بھی کہا۔
واضح رہے کہ فیصل قریشی کے دو بچے ہیں جن میں اُن کی بڑی بیٹی کا نام آیت ہے جبکہ اُن کے چھوٹے بیٹے کا نام فرمان ہے جس کی پیدائش رواں سال جنوری میں ہوئی تھی۔
خیال رہے کہ فیصل قریشی جلد ہی نئے ڈرامہ سیریل ’لوگ کیا کہیں گے‘ میں نظر آئیں گے مذکورہ ڈرامہ سیریل میں فیصل قریشی کے ساتھ ادکار اعجاز اسلم اور ماڈل و اداکارہ صحیفہ جبار بھی اداکاری کے جوہر دکھائیں گی یہ ڈرامہ ایک مالدار گھرانے کو درپیش مشکل حالات سے گزرنے پر مبنی ہے۔