شہبازشریف کے بعد داماد علی عمران کا ڈیلی میل اور ڈیوڈ روز کیخلاف ہتک عزت کا دعویٰ ،سچا کون فیصلہ عدالت کرے گی

0
35

لاہور:شہبازشریف کے بعد داماد علی عمران کا ڈیلی میل اور ڈیوڈ روز کیخلاف ہتک عزت کا دعویٰ ،سچا کون ہفیصلہ عدالت کرے گی،اطلاعات کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب و قائد حزب اختلاف شہبازشریف کے داماد علی عمران نے برطانوی اخبار ڈیلی میل اورصحافی ڈیوڈ روز کے خلاف لندن میں ہتک عزت کا دعویٰ کردیا۔

 

 

 

علی عمران نے مقدمے میں ڈیلی میل کی جانب سے عائد کرپشن کے تمام الزامات کو رد کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی حکومت نے انتقام کی خاطر ڈیلی میل کو استعمال کیا اورڈیلی میل نے جان بوجھ کر بغیر تحقیق کرپشن کے الزامات لگائے۔

علی عمران کا کہنا ہے کہ ڈیلی میل میں چھپنے والے الزامات کا مقصد سیاسی انتقام تھا، حبس بےجا میں رکھے گئے افراد پر تشدد کرکے میرےخلاف بیانات لیے گئے جب کہ ڈپارٹمنٹ آف انٹرنیشنل ڈیویلپمنٹ (ڈی ایف آئی ڈی) کی فنڈنگ سے کبھی میرا کوئی تعلق نہیں رہا۔

خیال رہے کہ 14 جولائی 2019 کو برطانوی اخبار ڈیلی میل نے دعویٰ کیا تھا کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے خاندان نے زلزلہ متاثرین کو ملنے والی برطانوی امداد میں چوری کی۔

رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ شہباز دور میں برطانوی امدادی ادارے نے لگ بھگ 50 کروڑ پاؤنڈ پنجاب کو دیے۔

جبکہ ڈیلی میل کے صحافی ڈیوڈ روزکہتے ہیں کہ وہ ثابت کریں گے کہ شریف فیملی نے واقعی غریب اورزلزلہ سے متاثرین کے لیے آنے والی خطیررقم اپنے اکاونٹ میں ٹرانسفرکرکے ذاتی استعمال میں لے آئے تھے

برطانوی اخبار ڈیلی میل نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے خاندان نے زلزلہ متاثرین ملنے والی برطانوی امداد میں چوری کی۔

ڈیلی میل کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ برطانیہ کی غیر ملکی امداد میں پوسٹر بوائے کے طور پر استعمال ہونے والے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے خاندان نے زلزلہ متاثرین کے لیے دی جانے والی امداد میں سے چوری کی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو دی گئی امداد میں شہباز دور میں برطانوی امدادی ادارے نے لگ بھگ 50 کروڑ پاؤنڈ پنجاب کو دیئے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان کے تحقیقاتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک جانب عالمی ترقیاتی منصوبوں کے لیے امداد دینے والا برطانوی محکمہ DFID سابق وزیراعلیٰ پنجاب پر امدادی رقم کی بارش کرتا رہا تو دوسری جانب ان کا خاندان عوامی فنڈ کے ملین پاونڈز منی لانڈرنگ کے ذریعے برطانیہ منتقل کرتے رہے۔

 

برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے تحقیقاتی ذرائع کا کہنا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ منی لانڈرنگ کے ذریعے برطانیہ منتقل کی جانیوالی رقم میں DFID سے لی گئی امداد کا حصہ شامل ہے۔

Leave a reply