آستانے کے مالک سے شادی کیوں کی؟ مبینہ طور پر بھائیوں نے بہن اور دولہا کو قتل کر دیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے ناظم آباد سے میاں بیوی کی لاشیں ملی ہیں، دونوں نے چند ماہ قبل پسند کی شادی کی تھی، پولیس نے قتل کے الزام میں مقتولہ کے دوبھائیوں کو گرفتار کرلیا ہے
پولیس کے مطابق پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت 50سالہ سليم سائيں جبکہ مقتولہ کی شناخت حنا کے نام سے ہوئی ہے، پولیس نے لاشیں تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیں.
واقعہ کے حوالہ سے ایس ایس پی سینٹرل اسلم راؤ کا کہنا ہے کہ میاں بیوی کے قتل میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے، دونوں گرفتار قاتل آصف اور اشرف مقتولہ کے سگے بھائی ہیں، ملزمان نے خاندان کی مرضی کے خلاف شادی پر بہن اور اس کے شوہر کو قتل کیا
کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان
لاک ڈاؤن ہے تو کیا ہوا،شادی نہیں رک سکتی، دولہا دلہن نے ماسک پہن کے کر لی شادی
کوئی بھوکا نہ سوئے، مودی کے احمد آباد گجرات کے مندروں میں مسلمانوں نے کیا راشن تقسیم
خواجہ سراؤں نے دوستی کے بہانے نشہ دے کر نوجوان کا عضو خاص کاٹ دیا
غیرت کے نام پر جوڑا قتل،ورثا کا معاملہ دبانے کے بعد بھی پولیس کا ایکشن، 25 گرفتار
سگے بیٹے کا ماں پر وحشیانہ تشدد،ویڈیو وائرل، بہو کا موقف بھی آ گیا
ایس ایس پی سنٹرل کا مزید کہنا تھا کہ مقتولہ کا اصل نام حنا ہے وہ اس علاقے میں عائشہ کے فرضی نام سے مقیم تھی، مقتول سلیم سائیں اور مقتولہ حنا نے چند ماہ قبل پسند کی شادی کی تھی۔ مقتول سليم سائيں کا اورنگی ٹاؤن ميں آستانہ ہے، مقتولہ اپنی والدہ کے ساتھ سلیم سائیں کے آستانے پر آتی تھی، مقتول سلیم سائیں کی یہ دوسری شادی تھی، جس پر مقتولہ کے بھائیوں نے پسند کی شادی کو غیرت کا مسئلہ بنایا اور دونوں کو قتل کردیا.
پسند کی شادی کا خواب ادھورا رہ گیا،غیرت کے نام پر لڑکا لڑکی قتل