معاون خصوصی تانیہ ایدروس کے استعفے کے پیچھے حقیقت کیا ہے ، سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نے انکشاف کردیا

تانیہ کے استعفے کے پیچھے حقیقت کیا ہے ، سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نے انکشاف کردیا

باغی ٹی وی : سینئر اینکر پرسن اور صحافی مبشر لقمان نے ٹویٹ‌کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ تانیہ ایدروس نے استعفیٰ دیا ‌نہیں‌ بلکہ لیا گیا ہے وہ ایک اعلیٰ‌ اخلاقی سطح پر سٹینڈ‌کرتی ہیں اگر انہوں‌ نے استعفیٰ‌دینا ہوتا تو وہ اس ذمہ داری کو قبول ہی نہ کرتیں . مبشر لقمان نے کہا کہ انہیں اپنے ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ کورونا سینٹرز اور دیگر جگہوں پر مسلسل دخل اندازی کی بنا پر تانیہ کو استعفی دینے کا کہا گیا ہے . اس بارے کیا حقیقت ہے سچ جلد سامنے آجائے گا.


واضح رہے کہ تانیہ نے اپنا استعفیٰ وزیراعظم عمران خان کو جمع کروا دیا،انہوں نے اپنے استعفیٰ میں کہا کہ میری دہری شہریت پر سوالات اٹھائے گئے، عوامی مفاد کو مد نظر رکھتے ہوئے عہدے سے استعفیٰ دیا، پاکستان کی خدمت وزیر اعظم کے وژن کے مطابق جاری رکھوں گی

تانیہ ایدروس کا اپنے استعفیٰ میں مزید کہنا تھا کہ میری کینیڈا کی شہریت سے متعلق تنازع پیدا کیا گیا،ڈیجیٹل پاکستان کے ویژن میں شہریت جیسے تنازعات رکاوٹ ہیں،

واضح رہے کہ رواں برس ماہ فروری میں ، تانیہ ایدروس کواہم ذمہ داری سونپ دی گئی ، اطلاعات کےمطابق ڈیجٹیل پاکستان وژن کی سربراہ تانیہ ایدروس کو وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی بنا یا گیا تھا،

ایک ہی دن دو مشیران کے استعفوں کے بعد ‏کل پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب

Comments are closed.